Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اگر کوئی آڈیو اور ویڈیو فوٹیج نہیں ہے تو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملے گا کہ کسی گواہ کو ڈرایا دھمکایا گیا ہو۔ یا گواہ کا لکھا ہوا بیان وہی ہے یا بدل دیا گیا ہے؟ 'فوٹیج آڈیو ڈیلیٹ کرکے دی گئی ؟  آتشی نے کہا کہ  جب کچھ دن پہلے ایک ملزم نے عدالت میں درخواست دی۔

عام آدمی پارٹی آج ایک پریس کانفرنس کرنے والی تھی۔ اس پریس کانفرنس سے ٹھیک پہلے ای ڈی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور آتشی نے بی جے پی پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل ایز کو 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا۔

جیتن رام مانجھی نے اس کو ایشو بنا کر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ وزیر سنتوش سمن کو ایچ اے ایم کوٹہ سے ایس سی-ایس ٹی بہبود کا محکمہ ملنے پر مانجھی نے گیا میں ایک کھلے فورم سے کہا، ''مجھے بھی وہی محکمہ ملا جب میں وزیر تھا اور میرے بیٹے سنتوش کو بھی ایس سی-ایس ٹی بہبود کا ہی محکمہ ملا۔

گیان واپی کے معاملے پر، سوامی گووند دیو گری نے کہا، "میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ ان تینوں مندروں (ایودھیا، گیان واپی اور کرشن جنم بھومی) کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ یہ حملہ آوروں کے ہم پر کیے گئے حملوں کے سب سے بڑے نشان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مڈل ایسٹ سے لیکر یورپ  تک  جنگ جاری ہے ۔ روس یوکرین کی جنگ ہو یا  حماس اسرائیل کی یا پھر حوثیوں کے خلاف بحر احمر میں جنگ ہو، ان تمام جنگوں میں امریکہ واحد ایسا ملک ہے جو ہر جگہ موجود ہے۔ اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے کی صبح غزہ کے سرحدی شہر رفح پر تازہ حملے کیے، جسے اقوام متحدہ نے ’مایوسی کا پریشر ککر‘ قرار دیا ہے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بین الاقوامی ثالث غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے لیے ایک معاہدے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی طویل عرصے سے اڈیالہ جیل میں ڈپلومیٹک سائفر کے حقائق کو مسخ کرنے کے الزام میں ٹرائل کا سامنا کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں پر الزام تھا کہ انہوں نے سائفر کے مندرجات کو مزید مذموم مقاصد کے لیے غلط استعمال کرنے کی سازش کی۔

پنجاب کے گورنر بنوری لال نے اچانک سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ حالانکہ خبر یہ بھی ہے کہ انہوں نے جمعہ کے دن صدر ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی اسی دوران انہوں نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کی درخواست کی تھی ۔ خبر ہے کہ انہوں نے اسی وقت استعفیٰ قبول کرنے کی ان سے درخواست بھی کی تھی

بی جے پی کے سنیئر ترین رہنما لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے باضابطہ طور پر اس اعلان کیا ہے ساتھ میں پی ایم مودی نے لال کرشن اڈوانی کو فون کرکے بھارت رتن ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔