Rahmatullah
Bharat Express News Network
Protesters interrupt US Senate hearing: اسرائیل کی پشت پناہی اور امداد کے خلاف امریکہ میں پارلیمنٹ سے سڑک تک احتجاج
سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن مظاہرین کی طرف سے آٹھ رکاوٹوں کے بغیر اپنا تعارفی کلمات ختم نہیں کر سکے جنہیں بالآخر ہٹا دیا گیا۔ وہ "غزہ میں جنگ بندی" اور "غزہ کے بچوں کو بچاؤ" کے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جن پر سرخ رنگ لگا رکھا تھا۔
Pakistan beat Bangladesh by 7 wickets : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دی،سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار
اس فتح کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے 7 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے 3 میچز جیتے ہیں جبکہ 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شکیب الحسن کی قیادت میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔
US Says Does Not Back Israel-Hamas Ceasefire ‘At This Time’امریکہ چاہتا ہے کہ جنگ جاری رہے اور فلسطینی شہید ہوتے رہے!۔
ئٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے بجائے غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے ’وقفے‘ پر غور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نہیں مانتے کہ جنگ بندی اس وقت درست جواب ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جنگ بندی حماس کو فائدہ دے گی۔
Afghanistan won by 7 wkts: افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح، رحمت،حشمت اور عظمت کی شاندار بلے بازی نے سری لنکا کو دی شکست
افغانستان نے ہدف باآسانی 45.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 62 رنز بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 74 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
Citizens Don’t Have Right To Know Source Of Political Parties’ Funds: شہریوں کو یہ جاننے کا حق نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چندہ کہاں سے آتا ہے:مرکزی حکومت
انتخابی بانڈ اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے اے جی وینکٹرامانی نے کہا کہ یہ کسی موجودہ حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے اور اسے آئین کے حصہ سوئم کے تحت کسی بنیادی حق کے خلاف نہیں کہا جا سکتا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا قانون جو اتنا رجعت پسند نہ ہو اسے کسی اور وجہ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
PM to visit Gujarat on 30-31 October: وزیر اعظم نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے۔
Cristiano Ronaldo and Salman Khan in one frame: رونالڈو اور سلمان خان ایک ساتھ آئے نظر، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ٹائیگر 3 کے لیے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس پر شائقین کی جانب سے کافی مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ ٹائیگر اور زویا کی جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح پرجوش ہیں۔ فلم رواں سال دیوالی کے خاص موقع پر ریلیز کی جائے گی۔