Rahmatullah
Bharat Express News Network
Battle of Dates in Sambhal:نکاح کی تقریب میں لات،گھونسے اور کرسیوں کی برسات، چھوہارا لوٹنے کیلئے جم کر ہوئی لڑائی، پولیس کی لاٹھی سے مانے لوگ،ویڈیو وائرل
معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ جو کچھ ہاتھ میں آیا سب اٹھا کر پھینکنے لگے۔ لاٹھیاں اور حتیٰ کہ کرسیاں بھی چلائی گئیں ۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا اور بالآخر معاملہ پر امن ہو گیا، اب اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
Prof. Mazhar Asif steps in as Jamia Millia Islamia’s 16th Vice-Chancellor: پروفیسر مظہر آصف کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر منتخب کرنے کا فیصلہ،دیر آید درست آید
بڑی بات یہ ہے کہ پروفیسر مظہر آصف کو وائس چانسلر بنائے جانے سے جامعہ ملیہ کے ساتھ ساتھ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھی خوشی کا ماحول ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ پروفیسر مظہر کے آنے سے جامعہ ملیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ تعلیمی برادری کھلے دل سے پروفیسر مظہر آصف کا استقبال کررہی ہے اور نیک تمناوں کا اظہار کررہی ہے۔
Bharat Express Urdu Conclave:اردو زبان کے دم توڑنے کی بات کرنے والوں کو پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے دکھایا آئینہ
پروفیسر خواجہ محمد اکرام نے کہا کہ برطانیہ میں دس سال پہلے بولی جانے والی زبانوں میں چوتھے نمبر پر اردو تھی اور آج یہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور خلیجی ممالک کی دوسری زبان آج اردو بن چکی ہے۔اس لئے جو لوگ یہ شکوہ کررہے ہیں کہ اردو دم توڑ رہی ہے تو یہ اعداد وشمار انہیں مکمل طور پر غلط ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں۔
Bharat Express Urdu Conclave: صحافت پر اعتماد اتنی بار ٹوٹا ہے کہ اسے بحال ہوتے ہوتے وقت لگے گا: بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو سے عمران پرتاپ گڑھی کا خطاب
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ پہلی بار منعقد ہواہے اس کیلئے میں پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب بات ہوتی ہے صحافت کی تو ہم سوچتے ہیں کہ دور حاضر میں صحافت کہاں کھڑی ہے۔ آپ لوگوں کو بھی معلوم ہو گا کہ صحافت کہاں کھڑی ہے۔
Bharat Express Urdu Conclave: سلمان خورشید نے پی ایم مودی کی جم کرتعریف کی،کہا-مودی کو کسی میڈیا نے نہیں بنایا،انہوں نے خود اپنے آپ کو بڑا بنایا ہے
سلمان خورشید نے کہا کہ آج میڈیا کو سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ صاف ذہن کے ساتھ خبریں لکھ سکے۔ آج کے دور میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا میڈیا میں آنے والی خبریں واقعی غیرجانبدار ہوتی ہیں۔ میڈیا میں کام کرنے والے ان لوگوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو اس میں سب سے نچلے درجے پر ہیں۔
Bharat Express Urdu Conclave:ہماری سب سے بڑی طاقت گنگا جمنی تہذیب ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کیلئے انتہائی ضروری ہے:بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو سے جگدمبیکا پال کا خطاب
جگدمبیکا پال نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے گنگا جمنی ثقافت کو برقرار رکھنا ضروری ہے، جو ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے ہمارے آپسی اتحاد پر جو کچھ کہا وہ حالیہ برسوں میں واضح طور پر ظاہر ہوا، بالاکوٹ فضائی حملہ ہو یا ملک کو درپیش کوئی بحران،ہر وقت سب متحد نظرآئے ہیں۔
Bharat Express Urdu Conclave: بولنے کی آزادی دنیا کے دوسری ملکوں سے کہیں زیادہ ہندوستان میں ہے،بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو سےگروپ منیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے کا خطاب
رادھے شیام رائے نے کہا کہ ہندی اور اردو دونوں زبانوں کے صحافی ملک کو خوشحال بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ صحافت کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر پیشے سے وابستہ افراد کو صحافیوں کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی ہو،سیاسی لیڈر ہو، اداکار ہو، مافیا ہو، تاجر ہو، سب کو صحافیوں کی ضرورت ہے۔
India-Canada Relations: کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، ٹرودو کے اس نئے فیصلے سے پریشان ہوسکتے ہیں غیرمقیم ہندوستانی
کینیڈا طویل عرصے سے اپنے ملک میں نئے لوگوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ جہاں لوگ تعلیم حاصل کرنے اور کام کی تلاش میں آتے ہیں۔ لیکن رائٹرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں کینیڈا میں مکانات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
PM Shehbaz welcomes Palestinian students: غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی درندگی کے سامنے پوری دنیا بےبس اور خاموش تماشائی بنی رہی:شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، اسرائیل نے ظلم اور سفاکانہ جارحیت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
PM Modi participates in the 16th BRICS Summit: دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کو جلد اختیار کرنے کی ضرورت:پی ایم مودی
وزیر اعظم نے سی او پی 28 کے دوران اعلان کئے گئے انٹرنیشنل سولر الائنس، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر، مشن لائف اینڈ گرین کریڈٹ کی پہل سمیت ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے حالیہ سبز اقدامات کی تفصیلی وضاحت کی۔ انہوں نے برکس کے رکن ممالک کو ان اقدامات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔




