Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہوائی اڈوں پر ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ سندھیا نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس ہوائی اڈوں اور میٹرو کے لیے تفصیلی وتوسیعی منصوبے ہیں۔

ہندوستان دبئی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری یعنی ایف ڈی آئی کے لیے ایک اہم ذریعہ ملک کے طور پر ابھرا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے سات امیروں میں سے ایک ہے۔حالیہ دنوں جاری کئے گئے ایک رپورٹ سے اس حقیقت کا انکشاف ہوا ہے کہ دبئی میں بھارت کو ایک الگ پہنچان اور حیثیت حاصل ہوگئی ہے

امریکہ کی قیادت میں ہند-بحرالکاہل کے تجارتی مذاکرات میں چودہ ممالک نے سپلائی چین کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا، جو خطے کے لیے صدر جو بائیڈن کے نئے اقدام میں اب تک کی سب سے اہم پیش رفت ہے۔

ہندوستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس پیدا کرنے والی کمپنی اواین جی سی کی منتقلی کے منصوبوں پر 2030 تک 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی کیونکہ اس نے 2038 تک خالص زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف رکھا ہے۔

فوج، بحریہ اور آئی اے ایف اب آنے والے سالوں میں ایک مربوط جنگ لڑنے والی مشینری اور تھیٹر کمانڈ بنانے کے لیے حقیقی طور پر مشترکہ انداز میں اپنی جنگی مشقیں یا جنگی پریکٹس کا انعقاد کرنے کی کوشش کریں گے۔

ملک کے تقریباً 150 میڈیکل کالجوں کے نیشنل میڈیکل کمیشن کی شناخت سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھتا ہوا چلا جارہا ہے ۔ ملک کی طبی تعلیم اور طبی پیشہ ور افراد کے لئے ریگولیٹری ادارہ ناکافی فیکلٹی اور قواعد کی عدم تعمیل کی وجہ سے۔ پہلے ہی، ملک بھر میں 40 میڈیکل کالجوں کی شناخت ختم ہو چکی ہے

جون کے مہینے میں ایک طرف جہاں 2024 عام انتخابات کے مدنظر اپوزیشن کی جماعتیں 12 تاریخ کو پٹنہ میں جمع ہورہی ہیں وہیں دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی بھی جون کے مہینے میں بہار کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ فی الحال ان کے دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہو پائی ہے البتہ اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پی ایم مودی جون کے مہینے میں بہار کا دوہ کریں گے

راہل گاندھی کے امریکہ کے کئی شہروں میں پروگرام ہیں۔ 4 جون کو وہ نیویارک میں ہندوستانی نژاد لوگوں سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی سان فرانسسکو میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنرائے نے کہا کہ  پارلیمنٹ ایک جمہوری جگہ ہے ،جمہوری عمارت ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مذہبی جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ لوگ ملک کے اندر سے جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ۔ جنگ آزادی میں  تمام مذاہب اور رنگ ونسل کے لوگوں نے ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ،متحدہ ہوکر  انگریزوں کا مقابلہ کیا ۔

کسانوں کے رہنما نریش ٹکیت نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مداخلت کی اور وہ فوراً ہریدوار پہنچے جہاں پہلوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ کا میڈل پھینکا کسی بھی ناحیے سے مناسب نہیں ہے ۔ نریش ٹکیت نے کافی دیر تک پہلوانوں کو سمجھایا اور اخیر کار گنگا میں میڈل بہانے کے فیصلے کو واپس لینے پر قائل کرلیا ۔