Rahmatullah
Bharat Express News Network
RCP Singh announced his new party ASA:پرشانت کشور کے بعدآرسی پی سنگھ نے بھی اپنی نئی پارٹی کا کردیا اعلان،جانئے کیا رکھا ہے نام
آر سی پی سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ شراب بندی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے کھانے پینے کی عادات پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ ہم شراب نوشی کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی پروگرام منعقد کریں گے۔ شراب بندی سے حکومت کو کئی ہزار کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔
Former BJP leader Brahm Singh Tanwar joins AAP:دہلی میں بی جے پی کو لگا بڑا جھٹکا، سب سے سینئر رہنماوں میں سے ایک نے تھاما عام آدمی پارٹی کا دامن
اروند کجریوال نے کہا کہ آج آپ کے لیے خوشی کا دن ہے۔ برہم سنگھ تنور دہلی کی سیاست کا ایک بڑا چہرہ ہیں۔ 50 سالوں سے دہلی کے لوگوں کی مختلف طریقوں سے خدمت کر رہے ہیں۔ دو بار چھتر پور اور ایک بار مہرولی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ دہلی کی ترقی میں انہوں نے بہت تعاون کیا ہے۔
Lebanon, Israel ceasefire: حزب اللہ کے ڈر سے جنگ بندی کیلئے اسرائیل ہوگیا تیار، لبنان میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی ہوچکے ہیں ہلاک
رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ لبنان اور غزہ میں حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مہاراشٹر میں اکھلیش یادو نے کردی بغاوت،9سیٹوں پر اتار دیئے امیدوار،7 مسلم امیدواروں کو دیا ٹکٹ،ایم وی اے کا کھیل ہوسکتا ہے خراب
درحقیقت، 2011 کی مردم شماری کے مطابق، مہاراشٹر میں 11.54 فیصد (تقریباً 1.5 کروڑ) آبادی کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ یہ مسلم آبادی مہاراشٹر کی 40 سیٹوں کے نتائج کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ان میں سے اکھلیش یادو نے 7 سیٹوں پر مہاویکاس اگھاڑی کو جھٹکا دیتے ہوئے اپنے امیدوار کا اعلان کردیاہے۔
Canada alleges Amit Shah ‘ordered’ campaign targeting Sikh separatists: کینیڈا میں امت شاہ کے اشارے پر چلائی گئی سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کی مہم،پی ایم ٹروڈو کے مشیر نے لگایا سنگین الزام
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس مشیر نے واشنگٹن پوسٹ کو کینیڈین سرزمین پر مخاصمانہ سرگرمیوں میں بھارتی حکومت کے مبینہ ملوث ہونے کے حوالے سے حساس معلومات لیک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ معلومات ناتھالی ڈروئن اور ڈیوڈ موریسن، نائب وزیر برائے خارجہ امور کی طرف سے لیک کی گئیں ہیں۔
Beware of digital arrest scam: ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف ایکشن میں سرکار،وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی دی تشکیل،جانئے کیسے ہوتی ہے ڈیجیٹل گرفتاری
وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے جنوری سے اپریل 2024 تک ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اس طرح سے دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات جنوبی ایشیائی ممالک کمبوڈیا، لاؤس اور میانمار سےانجام دئے گئے ہیں۔ کل جرائم کا 46 فیصد ان تین ممالک سے آپریٹ کیا گیا ہے۔
Salman Khan Gets Another Death Threat: دو کروڑ دو نہیں تو سلمان خان کو جان سے ماردیں گے، ایک بار پھر بھائی جان کو ملی دھمکی، پولیس متحرک
ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک نامعلوم شخص کی طرف سے ورلی ٹریفک پولیس کو دو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ ورلی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 354 (2)، 308 (4) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Uttar Pradesh By Election 2024: مسلم امیدواروں کو بی جے پی ٹکٹ کیوں نہیں دیتی؟ گول مول جواب دے کر بچ نکلے یوپی بی جے پی کے صدر
بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیمی نقطہ نظر سے اس کے لیے پوری تیاری کر لی ہے۔ بی جے پی کارکنوں پر مبنی عوامی تنظیم ہے۔ ہمارے کارکن اس خیال کے ساتھ بڑی تعداد میں آگے آتے ہیں۔ ہم نے بوتھ کی سطح سے لے کر ان انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیاریاں کی ہیں۔
Israeli strikes kill 143 across Gaza: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں143 فلسطینی شہید،تباہی کے ہولناک مناظر،ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں اور خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے چیختے رہ گئے
صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔وہیں دوسری جانب سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
Israel’s war on Gaza: غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس تیار، قطر میں آج سے مذاکرات کا آغاز،پیش رفت کی امیدیں بہت کم
اسرائیلی حکومت پر قیدیوں کو رہا کروانے کےلیے اپنے شہریوں کا بھی شدید دباؤ ہے کیونکہ 100 کے قریب قیدی اب بھی غزہ میں حماس کی قید میں موجود ہیں۔ آئے روز اسرائیل میں بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں حکومت سے قیدیوں کو رہا کرانے کےلیے جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔




