پنجاب کے گورنر بنوری لال نے اچانک سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ حالانکہ خبر یہ بھی ہے کہ انہوں نے جمعہ کے دن صدر ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی اسی دوران انہوں نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کی درخواست کی تھی ۔ خبر ہے کہ انہوں نے اسی وقت استعفیٰ قبول کرنے کی ان سے درخواست بھی کی تھی ۔البتہ اس وقت ان کے استعفیٰ سے متعلق جو لیٹر سامنے آیا ہے اس میں واضح طور پر آج یعنی سنیچر 3 فروری کی تاریخ درج ہے ۔ یعنی پنجاب گورنر نے کل ملاقات کے دوران صدر مرمو سے درخواست کی تھی اور ان کی اجازت کے بعد آج انہوں نے اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے، اس استعفیٰ میں اس فیصلے کی وجہ بہت وضاحت کے ساتھ درج نہیں ہے البتہ اتنا ضرور لکھا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔