Bharat Express

Terrorist attack in Pakistan: پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک،حملہ آور فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں عام انتخابات سے تین دن پہلے دہشت گردانہ حملپ ہوا ہے۔ خبر ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈیرہ اسمعٰیل خان پولیس نے بتایا کہ پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، پولیس لائن سے بھاری نفری تھانہ چودھوان پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔