Bharat Express

Hafiz Saeed

جئے شری کا نعرہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "ایک وقت تھا جب ڈوزیئر بھیجے جاتے تھے۔ آج کا ہندوستان دہشت گردوں کے آقاوں کو ڈوزیئر نہیں بھیجتا، بلکہ ان کے گھروں میں گھس کر ڈوز دیتا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایک ایک کرکے اعلان کئے جا رہے ہیں۔ 8 فروری کو پورے ملک میں الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں عمران خان کی پارٹی کو دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش ہوئی۔

سعید کی جماعت پاکستانی مرکزی مسلم لیگ نے کئی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ ابھی تک تمام سیٹوں کے نتائج نہیں آئے ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ اس پر ماہرین نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس قسم کی حوالگی کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہے۔

لشکرطیبہ کے سربراہ اورممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید کو ہندوستان لانے کے لئے ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے سامنے باضابطہ طور پر مطالبہ رکھا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدنان کو اس کے گھر کے باہر گولی ماری گئی جس کے بعد پاکستانی فوج نے اسے خفیہ طور پر کراچی کے ایک اسپتال لے گئی۔ جہاں اس کی موت 5 دسمبر کو ہو گئی۔

کچھ عرصہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلحہ سعید کو پشاور سے اغوا کیا گیا تھا۔

لشکر کے دہشت گرد قیصر فاروق کو کراچی میں گولی مار کر ہلاک کرنے کی خبر اور ویڈیو اس دعوے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کہ حافظ سعید کا بیٹا لاپتہ ہو گیا ہے اور آئی ایس آئی اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حافظ سعید ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ 26 نومبر 2008 کو ہونے والے اس حملے میں 18 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 166 افراد ہلاک۔ جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے