Bharat Express

Nawaz shareef

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اگلے قرض پروگرام کے حوالے سے متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سابق فاٹا کے علاقوں کے لئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 واں اجلاس میں سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کی نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں پاکستان  بھی شامل ہے۔ان نششتوں پر پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ میں مقابلہ تھا۔

آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات جمع کرائے گئے اور 1 بجے تک ان کی جانچ پڑتال ہوئی۔کاغذات واپس لینے کا وقت ڈھائی بجے تھا، پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے 4 بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہونا تھی۔لیکن وہ اس سے قبل  ہی  نواز شریف بلا مقابلہ  پارٹی صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ نون اوران کے اتحادی کی طرف سے نامزد سابق وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر ایوان میں اکثریت کے ساتھ پاکستان کے 33ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی ایوان میں ووٹنگ کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کے حق میں 201ووٹ پڑے ہیں۔

 پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔قوم کے نام پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔

پاکستان فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران، سول طاقت کی مدد سے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے  عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر  نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، اگر ہم کہیں کہ موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔