Bharat Express DD Free Dish

Nawaz shareef

پاکستان فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران، سول طاقت کی مدد سے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے  عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر  نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، اگر ہم کہیں کہ موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

گزشتہ ہفتے توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے نااہلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

PTI Leader Attack On Mariyam Nawaz: فیاض الحسن نے پاکستان مسلم لیگ-نواز کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرنے کے دوران ان کے والد نواز شریف کو بھی گھیرا۔ ساتھ ہی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی لپیٹا۔

حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ نواز شریف 2019 سے لندن میں مقیم ہیں۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے نواز شریف کو پانچ سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سے وہ …