Rahmatullah
Bharat Express News Network
Jammu and Kashmir Assembly: جموں کشمیر میں بی جے پی نے حکومت سازی کیلئے چل دیا ماسٹر کارڈ،نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ایل جی ایم ایل اے کی نامزدگی کو آگے بڑھاتے ہیں تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو تیار ہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو اس سے دور رہنا چاہئے کیونکہ اب حکومت بن رہی ہے۔
Haryana & J&K Assembly election results: ہریانہ اور جموں وکشمیرمیں کس کی بنے گی حکومت ؟ اسمبلی انتخابات کے نتائج آج
ہریانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پنکج اگروال نے کہا کہ ریاست کے 22 اضلاع کے 90 اسمبلی حلقوں میں 93 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بادشاہ پور، گروگرام اور پٹودی اسمبلی سیٹوں کے لیے دو دو گنتی سینٹر بنائے گئے ہیں، جبکہ باقی 87 سیٹوں کے لیے ایک ایک گنتی سینٹر بنایا گیا ہے۔
BJP Promises Implementation Of NRC In Jharkhand: این آر سی نافذ کریں گے اور جھارکھنڈ سے دراندازوں کو چن چن کر باہر نکال پھینکیں گے،مرکزی وزیرشیوراج سنگھ کا اعلان
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی کا تفصیلی منشور آنے والا ہے لیکن یہ الیکشن صرف کسی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے نہیں ہے، یہ 'روٹی'، 'بیٹی' اور 'مٹی' کے تحفظ کا انتخاب ہے۔ ان کا تحفظ یہ ہماری قرارداد ہے۔ بنگلہ دیشی دراندازوں کی وجہ سے یہاں کی آبادی تیزی سے بدل رہی ہے۔
One year of Israel-Hamas war: غزہ میں معصوموں کے قتلِ عام کا ایک سال،اسرائیل نے غزہ کو تباہی،درندگی اور قیامت صغریٰ کی وحشت ناک تصویربنادی
غزہ کی آبادی جنگ کے آغاز سے قبل لگ بھگ 24 لاکھ تھی جس میں سے 80 فی صد سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی عسکری تنظیم حماس اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین سمیت ان کے بیشتر اتحادی ممالک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
EAM S Jaishankar to visit Pakistan:پاکستان جائیں گے مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر، ایس سی او سمٹ میں کریں گے شرکت، رشتہ میں بہتری کا ہوسکتا ہے آغاز
وزیراعظم نریندر مودی پاکستان میں منعقد ہونے والی اس سمٹ میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ مرکزی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر پاکستان جائیں گے اور ایس سی او سمٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ وزیرخارجہ کے ساتھ ایک وفد بھی ہوگا جو اس دورے کے دوران ان کےساتھ ہوگا۔
Today Muslims should no longer be careless: پوری امت مسلمہ کا دشمن ایک ہے اور اس کو ختم کرنے کیلئے مسلم ممالک کا اتحاد انتہائی ضروری:آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سابق چیف کے بارے میں کہا کہ سید حسن نصر اللہ کا جسدِ خاکی تو چلا گیا لیکن ان کا حقیقی کردار، ان کی روح، ان کا انداز اور ان کی آواز آج بھی ہمارے درمیان ہے اور رہے گی۔ وہ ظالم اور شکاری شیطانوں کے خلاف مزاحمت کا بلند پرچم تھے۔
Nuclear Attack Threat: ایٹمی حملے سے پوری طرح تباہ کرنے کی اس ملک نے دی دھمکی، امریکہ کی بے چینی میں ہوگیا اضافہ
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اس وقت کم جونگ اپنے ملک کی جوہری طاقت کو بہت بلندی پر لے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ آئی تھی جس کے مطابق شمالی کوریا نے بڑی تعداد میں میزائل نصب کر رکھے ہیں جن کا ہدف جنوبی کوریا اور امریکی فوجی اڈے ہیں۔
Israeli strike cuts off main road to Syria: اسرائیل نے بمباری کےذریعے لبنان اور شام کے درمیان راستہ کو منقطع کردیا،لبنان سے شام نہیں جاسکیں گے لوگ
لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب لاکھوں لبنانی محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے اس شاہراہ کا استعمال کرتے تھے۔دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز نے گزشتہ روز لبنانی مسلح گروپ حزب اللّٰہ پر فوجی ساز و سامان کو لبنان میں لے جانے کے لیے کراسنگ کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Narhari Jhirwal jumped from the third floor: مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر وزارت کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی،اپنی حکومت کے خلاف کیا انوکھا احتجاج
وہیں دوسری جانب شیوسینا ادھوگروپ کی راجیہ سبھا رکن اور ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا کہ وہ مراٹھا اور او بی سی کو آپس میں لڑا کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ اگر مہاراشٹر میں لیڈروں کا یہ حال ہے تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا؟
Rani Laxmibai’s statue installed: رات کے اندھیرے میں شاہی عیدگاہ کے قریب رانی لکشمی بائی کا مجسمہ کیا گیا نصب، سیکورٹی بھی کردی گئی سخت
اس سے قبل یہ مجسمہ لکشمی بائی چوک پر نصب کیا گیا تھا لیکن ٹریفک کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس سب کے درمیان سیکورٹی کے انتظامات کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ مجسمے کے قریب رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے بھی تعینات ہیں۔




