Bharat Express

Owaisi appeals to the people of Bihar: بہار کی عوام سے اویسی کی بڑی اپیل،کہا اب اپنا مقدر طے کرنا ہی ہوگا

اویسی نے کہا کہ 2015 سے میں کئی دانشوروں اور سیاسی لیڈروں سے میں گالیاں کھا رہا ہوں کیونکہ میں نے بہار میں مہا گٹھ بندھن کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ تب بھی اور 2022 میں بھی میں نے کہا تھا کہ نتیش کمار بی جے پی میں واپس جائیں گے۔ یہ ان لوگوں کی سیاسی سمجھ کا واضح ثبوت ہے کہ یہ دانشور ہر بار غلط ثابت ہوئے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بہار میں اقتدار میں تبدیلی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرزم کے چودھریوں نے بی جے پی کو دو بار جتوایا لیکن صرف ان کی پارٹی کو گالی دی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بہار کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا  یا تو آپ اپنی سیاسی آواز مضبوط کیجئے یا پھر سیاسی لاچاری کو اپنا مقدر بنا لیجئے۔ خواب غفلت میں رہنا اب ممکن نہیں ہے۔ یہ سیکولرازم کے چودھریوں نے بی جے پی کو دو بار جتوا دیا ، لیکن گالی اے آئی ایم آئی ایم کو ہی پڑتی ہے۔

 اویسی نے کہا کہ 2015 سے میں کئی دانشوروں اور سیاسی لیڈروں سے میں گالیاں کھا رہا ہوں کیونکہ میں نے بہار میں مہا گٹھ بندھن کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ تب بھی اور 2022 میں بھی میں نے کہا تھا کہ نتیش کمار بی جے پی میں واپس جائیں گے۔ یہ ان لوگوں کی سیاسی سمجھ کا واضح ثبوت ہے کہ یہ دانشور ہر بار غلط ثابت ہوئے۔ اس لئے اب بہار کی عوام کو فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔

اس سے قبل بہار میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اسد الدین اویسی نے تینوں پارٹیوں بی جے پی، جے ڈی یو اور آر جے ڈی پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے ان تینوں پارٹیوں پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا۔ ساتھ ہی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اکثر کہتے تھے کہ اویسی بی جے پی کی بی ٹیم ہے لیکن اب جے ڈی یو سربراہ نے بڑی بے شرمی کے ساتھ  ان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔