Bharat Express

BJP releases the first list of candidates for the upcoming MP & Chhattisgarh Elections: انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بی جے پی نے مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ کیلئے امیدواروں کے نام کا کردیا اعلان،لسٹ سے پھرمسلم امیدوار غائب

چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ابھی تک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہو اہے اور ناہی الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اطلاع دی گئی ہے کہ کب تک اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن بی جے پی ان دونوں ریاستوں کو لیکر اس بار کافی جلد بازی میں نظرآرہی ہے ۔ اسی جلدبازی کا نتیجہ ہے کہ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بی جے پی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز پارٹی صدر جے پی نڈا کی قیادت میں بی جے پی کی قومی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ایم مودی نے بھی شرکت کی تھی۔ کل کی میٹنگ میں ان دونوں ریاستوں میں انتخابات کی حکمت عملی طے کی گئی اور اسی حکمت عملی کے تحت بی جے پی اپنی پرانی روایت کو توڑتے ہوئے اس بار الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے ہی اپنے امیدوار کا فیصلہ کرکے اعلان کردیا ہے۔

دراصل بی جے پی نے آج مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کردی ہے۔ مدھیہ پردیش میں کل 39 امیدواروں کا نام پہلی لسٹ میں شامل ہے۔ حالانکہ اس لسٹ میں سی ایم شیوراج سنگھ سمیت پارٹی کے سینئر رہنماوں کا نام شامل نہیں ہے۔ حالانکہ سرلا وجیندر راوت، پرینکا مینا،للیتا یادو جیسے کچھ بڑے نام ضرور ہیں لیکن پہلی لسٹ سے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیرداخلہ نروتم مشرا جیسے نام غائب ہیں ۔230 سیٹوں والی اسمبلی میں 39 سیٹوں پر امیدواروں کی اس فہرست میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے۔

وہیں چھتیس گڑھ کی بات کریں تو چھتیس گڑھ میں کل 90 سیٹیں ہیں ۔ جن میں سے بی جے پی نے فی الحال پہلی لسٹ جاری کرتے ہوئے 21 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے نام جاری کردی گئے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔حالانکہ پہلی لسٹ میں سابق وزیراعلیٰ رمن سنگھ کا نام شامل نہیں ہے۔اور یہاں بھی ایک  بھی مسلم امیدوار کو پہلی لسٹ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔