Bharat Express

chhattisgarh election

مدھیہ پردیش کی تمام 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ چھتیس گڑھ کے دوسرے مرحلے میں 70 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں ریاست کی 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس کے آفیشل ہینڈل سے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ راہل گاندھی بلاس پور سے رائے پور جارہے ہیں۔ انہیں 'جنانائک' کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ایک ماہ کے اندر دوسری بار چھتیس گڑھ کا دورہ کیا ہے۔ جمعہ کو وہ درگا ڈویژن کے راج ناندگاؤں ضلع میں پارٹی کی طرف سے منعقد اعتماد کانفرنس میں شرکت کریں گے

چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بدعنوانی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لوگ اقربا پروری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ بستر سے لے کر ملک کے مرکزی وزیر سے لے کر چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ تک سیاست میں خاندان پرستی کو بڑھاوا دیتے رہے ہیں

ادھر اروند کیجریوال کی چھتیس گڑھ دورہ سے قبل ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال 19 اگست کو رائے پور آئیں گے۔ پارٹی ذرائع کی مانیں تو اروند کیجریوال کا چھتیس گڑھ کا دورہ طےہے

رواں برس  چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی  انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاست میں اس دفعہ بی جے پی  تین بار کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے چہرے کو وزیر اعلی کے امیدوار کے طورپر پیش نہیں کرے گی بلکہ براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر انتخابی میدان میں اترے گی۔

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس نے بڑی حکمت عملی اپنائی ہے۔۔ ٹی ایس سنگھ دیو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹی ایس سنگھ دیو کو چھتیس گڑھ کا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی