Bharat Express

Chhattisgarh Election 2023: چھتیس گڑھ انتخاب میں بی جے پی وزیر اعلی کے چہرے کے بغیر میدان میں اترے گی ،کیا ہے بی جے پی کی منصوبہ بندی؟

رواں برس  چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی  انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاست میں اس دفعہ بی جے پی  تین بار کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے چہرے کو وزیر اعلی کے امیدوار کے طورپر پیش نہیں کرے گی بلکہ براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر انتخابی میدان میں اترے گی۔

بی جے پی نے تین ریاستوں میں وزیراعلیٰ کے نام طے کرنے سے پہلے آبزروروں کا اعلان کردیا ہے۔

رواں برس  چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاست میں اس دفعہ بی جے پی  تین بار کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے چہرے کو وزیراعلی کے امیدوار کے طورپر پیش نہیں کرے گی بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر انتخابی میدان میں اترے گی۔  دراصل، بی جے پی کو لگتا ہے کہ ریاست میں اس کے لیے ایک موقع ہے کیونکہ  بی جے پی کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ بھوپیش بگھیل حکومت کے لیے ماحول  ساز گار نہیں ہے۔ اس لئے بی جے پی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں اجتماعی قیادت میں الیکشن لڑے گی۔

 وزیراعظم  مودی کے رائے پور دورے سے قبل، وزیر داخلہ امت شاہ نے 5 جولائی کو ریاست کے سینئر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی۔ جس کے بعد پارٹی نے قومی نائب صدر اوم ماتھر اور مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کو چھتیس گڑھ کا انتخابی انچارج مقرر کیا ہے۔ اجتماعی قیادت میں اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ ریاستی اکائی میں گروپ بازی کو روکا جاسکے۔ سال 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوئی تھی۔ تب پارٹی کو 90 میں سے صرف 15 سیٹیں ملیں جبکہ کانگریس نے 68 سیٹیں حاصل کیں۔ تب دونوں پارٹیوں کے درمیان ووٹوں کا فرق بڑھ کر 10 فیصد ہو گیا تھا۔ تاہم اگلے ہی سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے پارٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ تب بی جے پی نے ریاست کی 11 لوک سبھا سیٹوں میں سے 9 پر کامیابی حاصل کی تھی اور ووٹ فیصد بھی 50 سے تجاوز کر گیا تھا۔

چوبیس سے زیادہ زیادہ مرکزی وزراء چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کے علاوہ مرکزی حکومت کے کئی وزراء بشمول منسکھ منڈاویہ، ارجن منڈا، گری راج سنگھ اور فگن سنگھ کلستے نے گزشتہ ایک ماہ میں چھتیس گڑھ کا دورہ کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں 24 سے زیادہ مرکزی وزیر چھتیس گڑھ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پارٹی ذرائع کی مانیں تووزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ انتخابات سے ایک ماہ قبل دو بار چھتیس گڑھ میں کسی نہ کسی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔