صدرجمہوریہ درودپدی مرمو نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ کوراجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئین کی دفعات کے تحت خالی نشست کوپُرکرنے کے لیے لیا گیا، جس میں نامزد رکن کے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی۔ ایوان بالا کے رکن کے طورپرہری ونش نارائن سنگھ کی میعاد 9 اپریل کوختم ہوگئی تھی۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی جگہ پرانہیں راجیہ سبھا کا رکن مقررکیا گیا ہے۔
“آئین ہند کے آرٹیکل 80 کے کلازیا شق (1) کی سب کلاز(اے) اورآرٹیکل کے کلاز(3) کے ذریعہ عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کے لئے منتخب کیا ہے۔ 69 سال کے ہری ونش نارائن سنگھ نے بہار سے راجیہ سبھا کے رکن کے طورپراپنی دومدت مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے ڈپٹی چیئرمین کے طورپربھی کام کیا ہے۔ ان کے پھر سے جے ڈی یو کی طرف سے ایوان میں بھیجے جانے کی قیاس آرائی تھی، لیکن پارٹی نے انہیں نہیں بھیجا۔
President Droupadi Murmu nominates Harivansh Narayan Singh to Rajya Sabha
Read @ANI Story | https://t.co/1IcPpITpad#RajyaSabha #HarivanshNarayanSingh #PresidentMurmu pic.twitter.com/rt1siZdm7I
— ANI Digital (@ani_digital) April 10, 2026
پارلیمنٹ میں ہری ونش کی تیسری میعاد
ہری ونش نارائن سنگھ پہلی باراپریل 2014 میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی طرف سے بہارسے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بارراجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر9 اگست 2018 کومنتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 14 ستمبر2020 کودوسری بارراجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین بنے تھے۔ ہری ونش نارائن سنگھ کی میعاد 9 اپریل 2026 کو ختم ہوگئی ہے۔ نتیش کمارکے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے ہری ونش اب راجیہ سبھا میں اپنی مسلسل تیسری میعاد شروع کریں گے، لیکن اس بارانہیں جے ڈی یونہیں بلکہ صدرجمہوریہ کے ذریعہ نامزد کرکے بھیجا ہے۔
رکن پارلیمنٹ بننے سے پہلے تھے صحافی
ہری ونش نارائن سنگھ نے اپنے کیریئرکا آغازبطورصحافی کیا۔ تاہم انہوں نے ایک بینک میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 1981 سے 1984 تک حیدرآباد اورپٹنہ میں بینک آف انڈیا میں کام کیا۔ تاہم جلد ہی وہ صحافت میں واپس آگئے۔ 1984 سے 1989 تک انہوں نے آنند بازارپبلی کیشنزگروپ کے ہفتہ وارمیگزین سنڈے کے اسسٹنٹ ایڈیٹرکے طورپرخدمات انجام دیں۔ 1990 کی دہائی میں انہوں نے بہاراورجھارکھنڈ کے ایک مشہوراخبار پربھات خبرمیں شمولیت اختیارکی۔ انہوں نے وہاں دودہائیوں سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


