Bharat Express DD Free Dish

President of India

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس عاملہ کے فیصلوں پرر وشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکارکی جانب سے یک طرفہ کارروائیوں اورمتعدد معاملات میں انتظامیہ کے جانبدارانہ رویے کے باعث متاثرین کے لیے عدالتی ذرائع سے مؤثرقانونی چارہ جوئی کے مواقع بھی محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ اگرکسی ایک کمیونٹی کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں ہوں اورانہیں انتظامی سطح پرسرپرستی حاصل ہوتویہ صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلمی دنیا کی معروف شخصیات بھی ہوں گی موجود

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما جزائر انڈمان اور نکوبار کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔ وہ فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ان کی مدت کار اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر بن جائیں گے۔

مودی حکومت کی یونین کونسل آف منسٹرس کے حوالے سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ ریلوے کے وزیرمملکت رونیت سنگھ بٹونے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے پر صدر دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ فوری طورپرقبول کرلیا ہے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔ یہ ان کی تیسری مدت ہوگی، لیکن اس باروہ صدرکے ذریعہ نامزد رکن کے طورپرایوان میں داخل ہو رہے ہیں۔

جنرل سید عطا حسنین ہندوستانی فوج کے ایک اعلیٰ افسر، پالیسی ساز، اسکالراورمصنف کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 40 سال ہندوستانی فوج کے لئے وقف کئے، خاص طورپرکئی سالوں تک جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کی قیادت کی۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مجوزہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ بھارت کے لیے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر اور عوامی مفاد میں استعمال کا ایک طاقتور ذریعہ بن کر ابھرے گا اور یہ سمٹ ملک کو عالمی اے آئی قیادت کے صفِ اول میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وہ اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں منعقدہ بلیک سوان سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں۔

پارلیمنٹ کے 2026 کے بجٹ اجلاس کا آغازصدردروپدی مرموکے خطاب سے ہوا۔ اس نے خوشحال کسانوں، پی ایم کسان سمّان ندھی، دیہی ترقی اور"ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ پر زور دیا۔ صدر جمہوریہ نے یورپی یونین کے ساتھ ایف ٹی اے، اسٹارٹ اپ کی کامیابی، بدعنوانی سے پاک گورننس اور دلتوں اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود پر بھی روشنی ڈالی۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقد معذوروں کا عالمی دن کے موقع پر سال 2025 کے قومی ایوارڈ تقسیم کیے۔ یہ اعزاز اُن افراد اور اداروں کو فراہم کیے گئے جنہوں نے معذور افراد کی بحالی، بااختیاری اور شمولیت میں نمایاں خدمت انجام دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے واضح پیغام دیا کہ معذور افراد ترس یا رحم کے محتاج نہیں بلکہ ’’برابری کے حقوق‘‘ کے حق دار ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند  دروپدی مرمو اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دیوالی کی شام میں ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دیوالی کو اندھیرے پر روشنی، جہالت پر علم اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت قرار دیا۔