Bharat Express DD Free Dish

President of India

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے پریسڈینشیل ریفرنس سے متعلق کیس میں چار ہفتوں کے اندر فیصلہ سنانے کا اشارہ دیا ہے۔ یہ معاملہ صدر  جمہوریہ اور گورنروں کے آئینی اختیارات سے متعلق ہے، جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹرمیں فلم ’ستارے زمین پر‘ خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسراوراداکارعامرخان سمیت فلم کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔

پروفیسرمظہرآصف نے صدرجمہوریہ ہند کواقلیتوں کی تعلیم، قومی ہم آہنگی اورسماجی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کیں اوران پرعمل درآمد کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے صدرجمہوریہ کواپنے جاری تحقیقی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

ثالثی ایکٹ کے تحت تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو مؤثر طریقے سے دیہی علاقوں تک بڑھایا جانا چاہئے، تاکہ پنچایتوں کو گاؤں میں ثالثی اور تنازعات کو حل کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہوسکے: صدر دروپدی مرمو

صدر نے کہا کہ مالیاتی دنیا اکثر اکاؤنٹنگ کے مبہم طریقوں کی زد میں رہتی ہے۔ اس ضمن میں، خود مختار سپریم آڈٹ اداروں کا کردار یہ دیکھنا ہے کہ عوامی وسائل کا موثر، کارگرطریقے سے اور انتہائی دیانتداری کے ساتھ انتظام کیا جائے۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کی طاقت میں وزارت داخلہ نے اضافہ کیا ہے۔ اب وہ سبھی اتھارٹی، بورڈ، کمیشن اورآئینی اداروں میں اراکین کومنتخب کرسکیں گے اور تقرری بھی کرسکیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کوآپریٹو اداروں نے غربت کے خاتمے، خوراک کی حفاظت اور قدرتی وسائل کے انتظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن اس تیزی سے بدلتے وقت میں انہیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور انتظامیہ کو مزید پیشہ ورانہ بنانا چاہیے۔

صدر نے کہا کہ جب عصمت دری جیسے گھناؤنے جرم میں عدالتی فیصلے ایک پیڑھی گزر جانے کے بعد آتے ہیں تو عام آدمی محسوس کرتا ہے کہ عدالتی عمل میں حساسیت کی کمی ہے۔ یہ ہماری سماجی زندگی کا افسوسناک پہلو ہے کہ بعض صورتوں میں وسائل رکھنے والے لوگ جرائم کرنے کے بعد بھی بے خوف اور آزاد گھومتے رہتے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ صددرجمہوریہ کو فجی کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز، کمپینین آف دی آرڈر آف فجی سے نوازے جانے پر مبارکباد۔ یہ ہر ہندوستانی کے لےم بے حد فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ یہ صدرمرموکی قاتدت کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور فجی کے درمارن تارییا عوام سے عوام کے رابطے کی بھی ایک پہچان ہے۔

دربار ہال ، اہم  مواقع اور تقریب کے انعقاد ، مثلاً  قومی ایوارڈز  عطا کئے جانے کی تقریب کا مقام ہے  ۔ ’ دربار   ‘  کی اصطلاح بھارتی حکمرانوں اور انگریزوں کی عدالتوں اور اسمبلیوں  کے انعقاد کے مقام کے لیے استعمال ہوتی تھی ۔