Bharat Express DD Free Dish

Who is Lieutenant General retired Syed Ata Hasnain: بہارکے نئے گورنر جنرل سید عطا حسنین کون ہیں؟ کشمیر میں دہشت گردوں کے لئے بن گئے تھے مصیبت، عارف محمد خان کی لیں گی جگہ

جنرل سید عطا حسنین ہندوستانی فوج کے ایک اعلیٰ افسر، پالیسی ساز، اسکالراورمصنف کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 40 سال ہندوستانی فوج کے لئے وقف کئے، خاص طورپرکئی سالوں تک جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کی قیادت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین کو بہارکا نیا گورنر بنایا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین کوبہارکا نیا گورنربنایا گیا ہے۔ انہیں موجودہ گورنرعارف محمد خان کی جگہ مقررکیا گیا ہے۔ بہارمیں یہ تقرری ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب نتیش کمارراجیہ سبھا جا رہے ہیں اورریاست کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس پربحث جاری ہے۔ نتیش کمارکے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔ جبکہ جے ڈی یو کوٹے سے دونائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔ بہرحال ایسے میں گورنرکی تبدیلی سے بھی سوال اٹھ رہا ہے۔

کون ہیں لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین؟

جنرل سید عطا حسنین ہندوستانی فوج کے ایک ٹاپ افسر، پالیسی ساز، پالیسی ساز، اسکالراورمصنف کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 40 سال ہندوستانی فوج کے لئے وقف کئے، خاص طورپرکئی سالوں تک جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کی قیادت کی۔ انہوں نے وہاں جموں وکشمیرمیں 15ویں چنارکورکی کمان سنبھالی تھی۔ اس دوران جنرل سید عطا حسنین نے ’’دلوں کا نظریہ‘‘ (ہارٹس ڈاکٹرن) کو نافذ کیا تھا۔ اس پالیسی میں سیکورٹی آپریشنزکے ساتھ ساتھ شہری آبادی کے ساتھ بات چیت اورتعاون کوبڑھانے کی اہمیت پرزوردیا گیا۔ اس پالیسی کووادی میں عسکریت پسندی کوکم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا گیا تھا۔

شیرووڈ کالج میں تعلیم، دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن

جنرل سید عطا حسنین نے نینی تال کے شیروڈ کالج سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی (1972) سے تاریخ میں بی اے (آنرس) حاصل کیا۔ سید عطا حسنین نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز، لندن اوردہلی یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی۔ ان کی اہلیہ صبیحہ حسنین ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں سینئرایگزیکٹیوہیں۔ ان کی دوبیٹیاں ہیں۔ ایک ہائی پروفائل عوامی زندگی کے باوجود انہوں نے اپنی گھریلوزندگی کوایک نجی اورباوقارخاندانی زندگی کو برقراررکھا ہے۔

آئی ایم اے سے پاس آوٹ، گڑھ وال رائفلس میں تقرری

انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) سے گریجویشن کرنے کے بعد، وہ گڑھوال رائفلزکی چوتھی بٹالین میں شامل ہوگئے۔ چنارکور(15 کور) کی کمان: وہ وادی کشمیرکی حفاظت کے ذمہ دارتھے، جہاں انہوں نے عوامی تعلقات اورحکمت عملی کے شاندارامتزاج کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 21 کورکی کمانڈ کی، جوہندوستانی فوج کی سب سے بڑی اسٹرائیک فورس ہے۔ 2013 میں ریٹائر ہونے سے قبل وہ آرمی ہیڈ کوارٹرزمیں ملٹری سیکرٹری کے اہم عہدے پرفائزتھے۔

اعزازات اورمیڈلزسے نوازا گیا

اپنے 40 سالہ کیرئیرمیں جنرل سید عطا حسنین کوان کی نمایاں خدمات پرمتعدد ایوارڈزسے نوازا گیا۔ اس میں پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یودھ سیوا میڈل، اٹی وششٹ سیوا میڈل، آآرمی میڈل، ’بار‘ کے ساتھ وششٹ سیوا میڈل، آپریشن وجے اسٹار، سیاچن گلیشیئرمیڈل اوراقوام متحدہ (یونائیٹیڈ نیشنس) مشن میڈل (روانڈا اورمیڈل ایسٹ)۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کا کردار
2013 میں فوج سے ریٹائرہونے کے بعد بھی وہ عوامی زندگی میں سرگرم رہے۔ 2018 میں انہیں سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیرکا چانسلرمقررکیا گیا۔ وہ قومی سلامتی، جغرافیائی سیاست اور دفاعی امورپرممتازکالم نگاراورمقرررہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read