نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 19 نومبر 2026 کو شام تقریباً 4:30 بجے نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں ’سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجلاس میں موجود شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔
دو روزہ کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے نمائندے ہوں گے شریک
18 اور 19 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مختلف ریاستوں کی سیاسی قیادت اور افسران شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں سماجی انصاف، تفویضِ اختیارات اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے شعبوں سے وابستہ نمائندے شامل ہیں۔
محکمہ جاتی کانفرنسوں کی سیریز کا تیسرا اجلاس
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے تحت منعقد ہونے والی محکمہ جاتی کانفرنسوں کی سیریز کا تیسرا اجلاس ہے۔ اس کا مقصد باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کو مضبوط بنانا، قومی ترجیحات کے تئیں اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور مرکز و ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل کے ذریعے ترقیاتی نتائج کو تیزی سے حاصل کرنا ہے۔
چار اہم موضوعات پر ہوگا غور و خوض
اس کانفرنس میں چار اہم موضوعاتی شعبوں پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
– نشہ سے پاک ہندوستان: منشیات کی روک تھام اور ان کی طلب میں کمی لانے کی حکمت عملی پر نئے سرے سے غور و خوض۔
– ایک ملک، ایک اسکالرشپ پورٹل: آسانی سے دستیاب وظائف اور طلبہ کو بااختیار بنانے کے اقدامات۔
– معذوری: ابتدائی مرحلے میں مداخلت اور معذوری کے اثرات و مشکلات کو کم کرنے کی حکمت عملی۔
– قابل رسائی ہندوستان: ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے لیے ایک قابل رسائی اور سب کے لیے سازگار ہندوستان کی تعمیر۔
چیلنجز کا حل تلاش کرنا کانفرنس کا مقصد
یہ محکمہ جاتی کانفرنس مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اپنے تجربات مشترک کرنے، بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کرنے اور اہم علاقائی ترجیحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد پالیسیوں پر عمل درآمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام تک سرکاری خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور آسان بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



