Bharat Express DD Free Dish

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے ساتھ گورکھپور پہنچے، جہاں انہوں نے تقریباً 20 کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے ہزاروں کارکنان اور حامیوں نے شرکت کی، جبکہ ریلی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ حامیوں نے کرین کے ذریعے اکھلیش یادو کو پھولوں کا ہار پہنایا۔

گورکھپور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا مضبوط سیاسی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ضلع کی تمام 9 نشستوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ روڈ شو میں جمع ہونے والی بھیڑ کے بعد اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ اگر آج اتر پردیش میں انتخابات ہو جائیں تو گورکھپور میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا اور اس کا سیاسی قلعہ ہل جائے گا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں انڈیا اتحاد نے بی جے پی کا مقابلہ کیا تھا، لیکن اب پی ڈی اے سماج پہلے سے زیادہ بیدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی تیاریوں کی صرف شروعات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مجاہد آزادی بابو بندھو سنگھ اور پی ڈی اے سماج کے ان یودھا کو بھی یاد کیا جنہوں نے قربانیاں دی تھیں۔

کیشو پرساد موریہ کا اکھلیش یادو کو جواب

اکھلیش یادو کے فوری انتخابات کرانے کے مطالبے اور بڑی جیت کے دعوے پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو منگیری لال کے حسین خواب نہ دیکھیں۔ وہ اپنے اتحاد میں چاہے جتنی بھی پارٹیاں شامل کر لیں، اتر پردیش میں بی جے پی کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ عوام بی جے پی کو مسلسل تیسری بار کامیابی دلانے کا ارادہ کر چکے ہیں۔

’رادھے رادھے‘ نعرے پر بھی سیاسی بیان بازی

دوسری جانب متھرا میں بی جے پی کے نعرے ’رادھے رادھے، کمل کھلا دے‘ پر بھی سیاسی بیان بازی دیکھنے کو ملی۔ اکھلیش یادو نے اس نعرے پر طنز کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی سیاسی رخصتی سے جوڑ دیا۔ اس پر کیشو پرساد موریہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو ’رادھے رادھے‘ کے نام سے پریشان کیوں ہو جاتے ہیں؟ کیا وہ متھرا میں کرشن بھکتوں کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں؟

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read