Swami Prasad Maurya met Rahul Gandhi: سوامی پرساد موریہ کی راہل گاندھی سے ملاقات، اپنی جنتا پارٹی کے ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان
سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ قومی سطح پر کانگریس ہی ایک متبادل ہے، اسی وجہ سے ان کی پارٹی نے ’انڈیا‘ اتحاد کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ راہل گاندھی سے یہ ملاقات صرف شروعات ہے اور مستقبل میں دیگر لیڈروں کے ساتھ بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔ اتحاد کی انتخابی حکمت عملی بھی آئندہ ہونے والی گفتگو کے بعد طے کی جائے گی۔
PDA Rath Yatra: اکھلیش یادو کی PDA رتھ یاترا کا انوکھا استقبال، بلڈوزر سے برسائے گئے پھول، رائے بریلی میں جگہ جگہ کارکنوں نے کیا خیرمقدم
کنّوا کے قریب تین بلڈوزر کھڑے کرکے اکھلیش یادو کے رتھ پر کی گئی پھولوں کی بارش، بلڈوزر سے استقبال کی ویڈیو بھی سامنے آئی، 17 ستمبر کے کالج تنازع کے بعد رائے بریلی پہنچے ایس پی سربراہ
Saharanpur Mosque Demolition: سہارنپور مسجد انہدام پر سیاست گرم، اکھلیش یادو نے بھیجا 22 رکنی وفد، کمشنر سے لے گا پورے معاملے کی رپورٹ
مسجد گرائے جانے کے معاملے پر ایس پی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کا 22 رکنی وفد پیر کو سہارنپور جائے گا۔ اس دوران وفد کمشنر سے ملاقات کرے گا اور پورے معاملے کی معلومات حاصل کرے گا۔
Bulldozer Action on Saharanpur Mosque: سہارنپور کلکٹریٹ کی مسجد پر بلڈوزر ایکشن، اقرا حسن گھر میں نظر بند، عمران مسعود نے حکومت پر لگایا ماحول خراب کرنے کا الزام
اقرا حسن کے مطابق وہ سہارنپور جاکر انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں تاکہ معاملے کی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ عوام کی آواز بھی اٹھائی جاسکے، لیکن پولیس نے انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں روکا جائے، اس کے باوجود انہیں ہاؤس اریسٹ کردیا گیا۔
Mayawati’s big Statement: آکاش کی راہ میں مایاوتی پھر بنیں رکاوٹ، کہا ’ابھی میچور نہیں، بڑی ذمہ داری نہیں ملے گی‘
بی ایس پی کی آل انڈیا میٹنگ میں مایاوتی نے واضح کیا کہ آکاش آنند کو فی الحال پارٹی میں کوئی بڑی ذمہ داری نہیں دی جائے گی، کیونکہ انہیں ابھی مزید سیاسی پختگی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ آکاش آنند کو پارٹی میں کام کرنے کی اجازت ہے، لیکن جب تک وہ مکمل طور پر میچور اور تجربہ کار نہیں ہوجاتے، اس وقت تک انہیں تنظیم میں کوئی بڑی ذمہ داری دینا مناسب نہیں ہوگا۔
Dinesh Sharma attack on the Opposition: ’’سماج وادی پارٹی اور کانگریس اقتدار عوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ…‘‘ دنیش شرما کا اپوزیشن پر شدید حملہ
لکھنؤ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد، سابق نائب وزیراعلیٰ نے سیاسی صورتحال، سناتن سماج اور چھوٹے ہوتے خاندانوں پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اتر پردیش میں سڑکوں اور رابطے کے نظام کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
Azad Samaj Party (Kanshiram): نوجوان بڑھے گا، ملک بڑھے گا، آزاد سماج پارٹی نے یوپی کے نوجوانوں کے لیے جاری کیا منشور، 10 نکاتی گارنٹی سے نوجوانوں کو جوڑنے کی تیاری
پارٹی نے ہر ضلع میں صنعتی کلسٹر قائم کرنے، مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کی ہجرت روکنے کے ساتھ زراعت، ٹیکنالوجی اور ایم ایس ایم ای شعبوں میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
Muslim Should Vote BJP Once: حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ امتیاز نہیں کیا، ایک بار بی جے پی کو جتانے کے لیے بھی ووٹ دیں مسلمان: ڈاکٹر دنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سماج کے کسی طبقے کے ساتھ مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز نہیں کیا اور مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے مسلم سماج کی زندگی میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
Asaduddin Owaisi fires back at Keshav: ’’جن لوگوں کو انگریزوں سے محبت رہی ہو، وہ مدارس کو کیسے پسند کر سکتے ہیں‘‘ اسد الدین اویسی کا کیشو پرساد موریہ پر سخت حملہ
اویسی نے دہشت گردی کے معاملے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ناتھورام گوڈسے کسی مدرسے کا طالب علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص اس قسم کی ’’زہریلی زبان‘‘ استعمال کرے۔ اویسی نے مزید کہا ’’جب کرسی نہ ہو تو اسٹول والوں کے پاس اپنی سیاسی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے زہر اگلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔‘‘
What kind of assurance was that: ’’یہ کیسی یقین دہانی تھی؟‘‘ اکھلیش یادو نے سی جے پی احتجاج ختم کرنے والے خفیہ معاہدے پر شفافیت کا کیا مطالبہ
سماجوادی پارٹی سربراہ نے حکومت سے پوچھا، طلبہ کے کون سے مطالبات تسلیم کیے گئے؟ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات کیوں درج کیے جا رہے ہیں؟ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتنی بڑی تحریک حکومت کی کوششوں سے ختم ہوئی یا حکومت نے طلبہ کے مطالبات تسلیم کرکے پسپائی اختیار کی؟





