Bharat Express

ICC Champion Trophy 2025: چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، یشسوی، شامی کی ہوئی انٹری، شبمن گل کو ملی یہ بڑی ذمہ داری

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کے درمیان کل 15 میچز ہوں گے۔  ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔  ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ (اے)  میں ہیں۔  ان کے ساتھ دیگر دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں۔ جبکہ گروپ( بی)  میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،  افغانستان اور انگلینڈ کو رکھا گیا ہے۔  تمام 8 ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں 3-3 میچز کھیلیں گی۔

چیمپیئنز ٹرافی کے لےڈ ٹما انڈیا کا اعلان

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستانی   ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے ہفتہ کے روز (18 جنوری) ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔  چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کے درمیان کل 15 میچ کھیلے جائیں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، اس بار چیمپیئنز ٹرافی ’ہائبرڈ ماڈل‘  کے تحت پاکستان اور دبئی میں کھیلی جانی ہے۔  ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ  ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی ہندوستانی اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)،  شبمن گل (نائب کپتان)،  وراٹ  کوہلی، شریس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)،  رشبھ پنت (وکٹ کیپر)،  ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال،  رویندر جڈیجہ،  اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ،  محمد شامی، ارشدیپ سنگھ،  واشنگٹن سندر۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کے درمیان کل 15 میچز ہوں گے۔  ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔  ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ (اے)  میں ہیں۔  ان کے ساتھ دیگر دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں۔ جبکہ گروپ( بی)  میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،  افغانستان اور انگلینڈ کو رکھا گیا ہے۔  تمام 8 ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں 3-3 میچز کھیلیں گی۔  اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔  پہلا سیمی فائنل دبئی جبکہ دوسرا لاہور میں ہوگا۔  اس کے بعد فائنل میچ کھیلا جائے گا۔  ایسی صورتحال میں اگر کوئی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ میں کل 5 میچ کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی گروپس

گروپ ( اے) ،  پاکستان،  ہندوستان،  نیوزی لینڈ ،  بنگلہ دیش

گروپ (بی) ،  جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان،  انگلینڈ

چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول

19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،  کراچی

20 فروری:  بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا، دبئی

21 فروری:  افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،  کراچی

22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور

23 فروری:  پاکستان بمقابلہ انڈیا،  دبئی

24 فروری:  بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی

25 فروری :  آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی

26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور

27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،  راولپنڈی

28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور

1 مارچ : جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی

2 مارچ : نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا،  دبئی

4 مارچ : سیمی فائنل 1،  دبئی

5 مارچ :  سیمی فائنل 2،  لاہور

9 مارچ :  فائنل، لاہور  (ہندوستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں کھیلا جائے گا)

10 مارچ :  ریزرو ڈے

بھارت ایکسپریس۔

Also Read