Bharat Express

ICC Champion Trophy 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بی سی سی آئی کرکٹ میں سیاست ہورہی ہے، یہ کھیل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ بھارت نے پاکستان  کا ٹور کرنے سے انکار کر دیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کے درمیان کل 15 میچز ہوں گے۔  ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔  ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ (اے)  میں ہیں۔  ان کے ساتھ دیگر دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں۔ جبکہ گروپ( بی)  میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،  افغانستان اور انگلینڈ کو رکھا گیا ہے۔  تمام 8 ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں 3-3 میچز کھیلیں گی۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھی لاہور میں ہوں گے، بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو ایک سیمی فائنل پاکستان اور ایک دبئی میں ہوگا، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو پھر فائنل دبئی میں ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فخر اور عزت ہماری اولین ترجیح ہے، چمپئنز ٹرافی صرف ہمارے ملک میں ہی ہوگی،

اگر ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہیں جاتی ہے تو اس کے لیے صرف دو آپشن رہ گئے ہیں۔ اس کا بہترین آپشن ہائبرڈ ماڈل ہو سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کو اپنے میچ نیوٹرل مقامات پر کھیلنے چاہئے اور باقی میچ صرف پاکستان میں ہونے چاہئے۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اسے قبول نہیں کرتاہے تو اس کے پاس صرف ایک آپشن رہ جاتا ہے۔

پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز نے بھارت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، جاوید میانداد اور انضمام الحق جیسے سابق کھلاڑیوں نے بھارت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے پاس آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا حق ہے، لیکن چمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہونے پرتلوار لٹکی ہوئی ہے۔