حکومت نے جمعرات کو ایک بند کمرے کی آل پارٹی میٹنگ کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے میں سیکیورٹی خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امت شاہ نے مبینہ طور پر میٹنگ کے دوران اپوزیشن لیڈروں سے کہا ’’اگر کچھ غلط نہیں ہوا ہوتا، تو ہم یہاں کیوں بیٹھے ہوتے؟ کہیں نہ کہیں کوتاہیاں ہوئی ہیں جن کا ہمیں پتہ لگانا ہے۔‘‘
آل پارٹی مینٹنگ میں حکومت نے اپوزیشن کے سوالات کا دیا جواب
واضح رہے کہ حکومت نے آج جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کو بریفنگ دینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے سیکیورٹی پروٹوکول کی واضح ناکامی پر سوالات پوچھے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق حکومت نے اس کے جواب میں کہا کہ مقامی حکام نے اننت ناگ ضلع میں پہلگام کے قریب بیسرن علاقے کو سیاحوں کے لیے کھولنے سے پہلے سیکیورٹی ایجنسیوں کو مطلع نہیں کیا، جو روایتی طور پر جون میں امرناتھ یاترا تک بند رہتا ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ردعمل میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حکام نے وضاحت کی کہ یہ جائے وقوعہ 45 منٹ کی چڑھائی پر موجود ہے اور اس طرح کی ہنگامی صورت حال میں وہاں تک تیزی سے پہنچنے کے لیے کوئی ایس او پی موجود نہیں ہے۔ تاہم اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے اس حملے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی بہ یک آواز حمایت کی ہے۔
کرن رجیجو نے کہا-یہ واقعہ ایک چوک ہے اور آگے ایسی چوک نہیں ہونی چاہیے
میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہندوستان کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا چاہیے۔ رجیجو نے کہا ’’تمام پارٹیوں نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیوں نے یہ پیغام دیا ہے اور تمام سیاسی لیڈران نے ایک آواز میں کہا ہے کہ حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی، ہم اس کی حمایت کریں گے۔ میٹنگ ایک مثبت نوٹ پر ختم ہوئی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں ’’ہماری ایجنسیوں نے بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ واقعہ کیسے ہوا۔۔۔۔یہ گھنٹا ایک چوک ہے اور آگے ایسی چوک نہیں ہونی چاہیے، اس کے لیے کیا اقدامت کیے گئے ہیں، اس پر آفیشیلز نے بریف کیا ہے۔‘‘
#WATCH | Delhi: After the all-party meeting, Union Minister Kiren Rijiju says, “The Defence Minister informed about the incident that happened in Pahalgam and the actions taken by the Indian government in the CCS meeting. This incident is very sad. Due to which everyone in the… pic.twitter.com/0XiTnv3kOV
— ANI (@ANI) April 24, 2025
دریں اثنا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن نے جموں و کشمیر میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے لیے مرکزی حکومت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’سب نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو کسی بھی طرح کی کارروائی کے لیے اپنا مکمل تعاون پیش کیا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



