آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا مقابلہ جاری ہے۔ آج ہندوستان اور پاکستان کے مابین مقابلہ کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے اور خبر لکھے جاتے وقت پاکستان کی ٹیم ایک اوور میں 6 رنز بناچکی ہے۔ پاکستان کی طرف سے مقابلے کی شروعات کرنے آئے سلامی بلے بازامام الحق اور بابر اعظم میدان پر ہیں ،وہیں ہندوستان کی طرف سے گیندبازی کی شروعات محمد شامی نے کی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان پلیئنگ الیون میں امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر/کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اورابرار احمد شامل ہیں۔
انڈیا کی پلیئنگ الیون
بھارت کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، شوبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
