Bharat Express DD Free Dish

Shami walks off field with injury concern: پاکستان کے خلاف بیچ مقابلے میں ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، محمد شامی میدان سے باہر

بھارت کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، شوبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو ہیں۔

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے ،8 اوور کے کھیل میں پاکستان نے 38 رنز بنائے ہیں ،کوئی وکٹ کا نقصان نہیں ہوا ہے ،البتہ ٹیم انڈیا کا بڑا نقصان ہونے کا خدشہ ہے چونکہ محمد شامی میدان سے باہر چلے گئے ہیں ، خبر ہے کہ محمد شامی پوری طرح سے فٹ نظرنہیں آرہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ میدان سے باہر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ پر ہاردک پانڈیا گیندبازی کررہے ہیں ۔اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ محمد شامی واپس لوٹیں گے یا نہیں ، اگر نہیں لوٹتے ہیں تو ٹیم انڈیا کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان پلیئنگ الیون میں  امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر/کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اورابرار احمد شامل ہیں۔

انڈیا کی پلیئنگ الیون

بھارت کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، شوبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read