Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli Injured: ویراٹ کوہلی ہوئے زخمی!پریکٹس کے دوران لگی چوٹ،چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے ٹیم انڈیا کی مشکلات میں اضافہ

چوٹ لگنے  کے بعد ویراٹ کوہلی کچھ دیر تک گراؤنڈ پر رہے اور آرام کرتے نظر آئے۔حالانکہ کوچنگ اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ ویراٹ کوہلی فٹ ہیں اور چوٹ زیادہ نہیں ہے۔ ویراٹ کوہلی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تجربہ کار ہندوستانی بلے باز ویراٹ کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  ویراٹ کوہلی کو یہ چوٹ ان کے گھٹنے کے قریب لگی ہے۔آپ کو بتادیں کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا نا ہے۔ یہ میچ 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی جب پریکٹس سیشن میں فاسٹ باؤلر کے خلاف بیٹنگ کر رہے تھے تو گیند ان کے گھٹنے کے قریب آگئی جس کے بعد بھارتی ٹیم کا فزیو سٹاف ان کے پاس آیا اور اسپرے لگا کر اس جگہ پر پٹی باندھ دی۔

چوٹ لگنے  کے بعد ویراٹ کوہلی کچھ دیر تک گراؤنڈ پر رہے اور آرام کرتے نظر آئے۔حالانکہ کوچنگ اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ ویراٹ کوہلی فٹ ہیں اور چوٹ زیادہ نہیں ہے۔ ویراٹ کوہلی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں ویراٹ کوہلی نے 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ اپنی اننگز کے دوران ویراٹ کوہلی نے کسی بھی آسٹریلوی گیند باز کو نہیں بخشا اور ان سب کے خلاف سخت ضرب لگائی۔ یہی نہیں، ویراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف 100رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔اور اب فائنل میں اسی سلسلے کو وہ برقرار رکھنا چاہیں گے۔

ویراٹ کوہلی اس وقت زبردست فارم میں ہیں اور ٹیم انڈیا کے تمام مداح اس سے بہت خوش ہیں۔ اب اس کامیاب ترین بلے باز کو فائنل میں بھی شاندار بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویراٹ کوہلی کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی فائنل میں اپنی چھاپ چھوڑتے نظر آئیں گے۔ اگر ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل جیتنا ہے تو ان دونوں کھلاڑیوں کے لیے بڑا اسکور کرنا ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read