Bharat Express DD Free Dish

Shubman Gill

ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے حال ہی میں ’لار‘ کے استعمال پرپابندی ہٹائے جانے کی بات کہی تھی۔ مگر آئی سی سی کا فی الحال پابندی ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لار‘ پرپہلی بار سال 2020 میں پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت کووڈ وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت کو وجہ مان کر’لار‘ کے استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد بھارتی کپتان کا بیان، کہا، سراج ان کے بہترین دوست ہیں، لیکن ٹیم میں جگہ دینے کے لیے گیند بازوں کی فارم اور کارکردگی دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن پنت بھی اچھی فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے 55 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 62 گیندوں پر 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اپنی اننگز میں اب تک وہ 5 چوکے اور 2 چھکے لگا چکے ہیں۔

کے ایل راہل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری مکمل کی۔ وہ دن کے تیسرے سیشن میں 290 گیندوں پر 2 چھکے اور 9 چوکے لگانے کے بعد 136 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی راہل جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی اوپنر بن گئے ہیں۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا وراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے اور پانچویں ون ڈے کے لیے ٹیم انڈیا سے باہر ہو جائیں گے؟ اس کا جواب نہیں ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی آخری دونوں ون ڈے مقابلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ برقرار رہیں گے۔

 ہیملٹن ونڈے کے بعد ہندوستان کی ونڈے ٹیم سے شبھمن گل باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ماونٹ ماونگ نئی میں ہونے والے آخری 2 ونڈے میں نہیں کھیلیں گے۔ شبھمن گل کی غیرموجودگی میں آخری دو ونڈے میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کا دارومدارشرے یس ایئرکے کندھوں پر ہوگا۔

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، لیکن گل صرف ابتدائی تین میچوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 50 اوور کے فارمیٹ کی کپتانی شریس ایئر کے حوالے کردیں گے اور اپنی پوری توجہ اس کے بعد ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر مرکوز کریں گے۔

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی سنچری اننگز کھیلی تھی۔ دوسرے ون ڈے میچ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 223 رنز بنا ڈالے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں گل کی دوسری ڈبل سنچری تھی۔گل ون ڈے فارمیٹ میں ایک سے زیادہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے صرف دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

دوسرے ون ڈے مقابلے میں روہت کی کارکردگی شاندار رہی تھی۔ انہوں نے گوہاٹی میں 75 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔ روہت نے اپنی اس اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے تھے۔

وراٹ  کوہلی کو نمبر 3 سے ہٹانا اگرچہ ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کا بڑا حصہ اسی پوزیشن پر کھیلا ہے اور یہاں ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ویرات کوہلی نے نمبر 3 پر 12,500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور اس پوزیشن پر ان کے نام 46 ون ڈے سنچریاں درج ہیں۔ ان کی اوسط بھی 60 سے زیادہ رہی ہے۔