Bharat Express DD Free Dish

Shubman Gill

منوج تیواری ایشیا کپ کی ٹیم سے یشسوی جیسوال کو باہر کیے جانے پر حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوتم گمبھیر نے اپنے پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ یشسوی جیسوال کو طویل عرصے تک ٹی 20 ٹیم میں رہنا چاہئے، لیکن جب گمبھیر کوچ بنے تو جیسوال کو ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔

ایشیا کپ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوگیا ہے۔ کئی بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ وہیں شبھمن گل کو نائب کپتانی ملی ہے۔ شرے یس ایئر، یشسوی جیسوال، محمد سراج، محمد شمی اور کے ایل راہل جیسے اسٹارکھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

واشنگٹن سندر نے کہا:"یہ اننگز میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں نے یہ سنچری اپنے خاندان کے نام کی ہے، کیونکہ میرے کریئر میں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ جڈیجہ اور میں صرف گیند کو اچھے سے دیکھ کر کھیل رہے تھے،

گل انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ راہل دراوڑ کے نام تھا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرا ٹیسٹ 336 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ایجبسٹن میں کھیلا گیا۔ یہاں شبمن گل نے بطور ٹیسٹ کپتان اپنی پہلی جیت درج کی۔ یہ ایجبسٹن گراؤنڈ پر ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ جیت بھی تھی۔

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شبھمن گل نے 15 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا، جو روٹ دنیا کے نمبر-1 بلے باز نہیں رہے۔ ان کی جگہ اب ہیری بروک نے لے لیا ہے۔ آئیے آپ کوآئی سی سی ٹسٹ رینکنگ کی خاص باتیں بتاتے ہیں۔

ہندوستان نے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے 8 ٹیسٹ میچوں میں سے سات میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ جبکہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نے جولائی 1967 میں اس گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔

شبھمن گل نے اس انگلینڈ دورے سے پہلے ایشیا کپ کے باہرایک بھی سنچری نہیں لگائی تھی۔ مگراس دورے پرکپتانی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی شبھمن گل نے اب سنچریوں کی جھڑی لگا دی ہے۔ مگر صرف سنچری ہی نہیں، بلکہ اب وہ ریکارڈ بھی توڑ رہے ہیں۔

25 سالہ گل انگلینڈ میں لگاتار ٹیسٹ میں سنچریاں بنانے والے دوسرے ہندوستانی کپتان ہیں۔ ان سے پہلے محمد اظہر الدین یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ گل زبردست فارم میں ہیں۔ انہوں نے لیڈز میں سیریز کے پہلے میچ میں 147 رنز بنائے ہیں۔ فی الحال، گل سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے صرف تین اننگز میں 250 سے زیادہ رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 471 رنز بنائے۔ گل کے 147 رنز کے علاوہ رشبھ پنت نے 134 اور یشسوی جیسوال نے 101 رنز بنائے۔ اگر بھارت کے سائی سدرشن، کرون نائر، روندرا جڈیجہ اور شاردل ٹھاکر اچھی بلے بازی کرتے تو بھارت کا اسکور 550 کے آس پاس ہو سکتا تھا۔