Bharat Express DD Free Dish

Shubman Gill Record: جو کارنامہ سچن اور کوہلی نہ کر سکے، وہ شبھمن گل نے کر دکھایا، 23 سال بعد راہل دراوڑ کا ٹوٹا ریکارڈ

گل انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ راہل دراوڑ کے نام تھا

شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف 6 رنز بنائے، جس سے ٹیم انڈیا پر دباؤ بڑھ گیا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ اس چھوٹی اننگز کے باوجود کپتان گل نے راہل دراوڑ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اب وہ انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز راہول دراوڑ کے پاس تھا۔

شبھمن گل نے راہل دراوڑ کا ریکارڈ توڑا

شبھمن گل برائیڈن کارس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہوں نے 6 رنز بنائے۔گل کے نام 3 میچز کی 6 اننگز میں 607 رنز ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 101.16 کی اوسط سے بنائے۔ اس دوران ان کا سب سے بڑا اسکور 269 رنز رہا، جو انہوں نے ایجبیسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنایا۔اسی کے ساتھ ان کے اس ٹیسٹ سیریز میں کل 607 رنز ہو گئے ہیں۔ گل انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ راہل دراوڑ کے نام تھا، جنہوں نے 2002 میں انگلینڈ میں 4 میچز کی 6 اننگز میں 602 رنز بنائے تھے۔

ریکارڈز:

  • شبھمن گل (2025) – 607* رنز
  • راہل دراوڑ (2002) – 602 رنز
  • وراٹ کوہلی (2018) – 593 رنز

اب اگلے بڑے ریکارڈ پر نظر

اب شبھمن گل کی نظر بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ پر ہے، جو وہ آنے والے میچز میں حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ریکارڈ گراہم گوچ کے نام ہے، جنہوں نے 1990 میں 752 رنز بنائے تھے۔ گل کو ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے اگلی 4 اننگز میں 146 رنز درکار ہیں۔گل نے اسی سیریز سے بھارت کی ٹیسٹ کپتانی سنبھالی، اور پہلی ہی اننگز میں سنچری بنائی۔ دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے 430 رنز (269 + 161) بنائے، جو کسی بھی بھارتی بلے باز کی ایک ٹیسٹ میں سب سے بڑی کارکردگی ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کا فیصلہ کن دن آج

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ جو روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 387 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں کے ایل راہل نے سنچری بنائی، اور ٹیم انڈیا نے بھی 387 رنز بنائے۔انگلینڈ کی دوسری اننگز 192 رنز پر سمٹ گئی۔ چوتھے دن کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنا لیے تھے۔آج پانچویں دن بھارت کو جیت کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں، جبکہ انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 6 وکٹیں درکار ہیں۔ کے ایل راہل 33 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read