کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی۔ (فائل فوٹو)
کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے امتحان فارم پر18 فیصدی جی ایس ٹی وصول کرنے سے متعلق بی جے پی اورمرکزی حکومت پرحملہ بولا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کو نوکری تو دے نہیں سکتی ہے، لیکن امتحان فارم کے نام پر18 فیصد جی ایس ٹی وصول کرکے نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پیپرلیک سے متعلق بھی نشانہ سادھا۔
وائناڈ سیٹ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ اگنی ویرسمیت ہرسرکاری نوکری کے فارم پرجی ایس ٹی وصول کی جا رہی ہے۔ فارم بھرنے کے بعد حکومت کی ناکامی سے پیپرلیک ہوا، بدعنوانی ہوئی تو نوجوانوں کے یہ پیسے کیسے ڈوب جاتے ہیں۔ والدین محنت کرکے ایک ایک پیسہ جوڑکر بچوں کو پڑھاتے ہیں، تیاری کراتے ہیں، لیکن بی جے پی حکومت نے ان کے خوابوں کو بھی کمائی ک ذریعہ بنا لیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے درخواست فارم ایکس پرشیئرکیا
پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پریوپی کے کلیان سنگھ ہائی اسپیشلائزڈ کینسرانسٹی ٹیوٹ میں بھرتی کے لئے درخواست فارم اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرشیئرکیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس زمرے کے نوجوانوں کودرخواست کی کتنی رقم ادا کرنی ہوگی، جس میں جی ایس ٹی بھی شامل ہے۔ درخواست فارم میں تمام زمروں کے درخواست دہندگان پر18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔
भाजपा युवाओं को नौकरी तो दे नहीं सकती, लेकिन परीक्षा फॉर्म पर 18% जीएसटी वसूल कर युवाओं के जख्मों पर नमक जरूर छिड़क रही है। अग्निवीर समेत हर सरकारी नौकरी के फॉर्म पर जीएसटी वसूली जा रही है। फॉर्म भरने के बाद सरकार की विफलता से पेपर लीक हुआ, भ्रष्टाचार हुआ तो युवाओं के ये पैसे डूब… pic.twitter.com/FGnCydZDgb
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 23, 2024
یوپی میں پیپرلیک سے متعلق ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پہلے سے ہی مخالفین کے نشانے پرہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا حکومت پرالزام ہے کہ وہ نوجوانوں کونوکری نہیں دینا چاہتی ہے، اس لئے پیپرلیک کرا رہی ہے۔ یوپی میں گزشتہ دو تین سال میں کئی اہم امتحانات کے پیپرلیک ہوچکے ہیں۔ اس میں آراو-اے آراو کے امتحان بھی شامل رہے ہیں۔
پریاگ راج میں طلبا نے کیا تھا بڑا احتجاج
حال فی الحال میں پریاگ راج میں طلبا کا بڑا احتجاج بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ احتجاج کرنے والے طلباء پی سی ایس اور آراواے آراوکے ابتدائی امتحان ایک ہی دن منعقد کرنے کے مطالبے پرڈٹے رہے۔ طلباء نے کہا کہ اترپردیش پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کویہ دونوں امتحانات ایک ہی دن منعقد کرنے چاہئیں۔ طلباء نے کہا کہ اگردونوں امتحانات کے مراکزکا مسئلہ ہے تویو پی پی ایس سی کو چاہئے کہ وہ سرکاری میڈیکل کالجوں، انجینئرنگ کالجوں اوریونیورسٹیوں کوبھی امتحانی مراکز بنائے۔
بھارت ایکسپریس۔