Bharat Express

GST Council

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے والے جی ایس ٹی سے متعلق مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کونوکری دے ہی نہیں سکتی ہے، لیکن درخواست فارم پر جی ایس ٹی لگاکر زخموں پر نمک ضرور چھڑک رہی ہے۔

سال کی پہلی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے لئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے وزرائے خزانہ بھی شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں کیسینو، آن لائن گیمنگ اور ہارس ریسنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اعلان سے پہلے آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ہارس ریسنگ پر 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا تھا۔

حکومت نے جی ایس ٹی قانون میں بھی ترمیم کی ہے، جس سے 1 اکتوبر سے غیر ملکی آن لائن گیمنگ کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ  نرملا سیتارمن نے کہا کہ 28 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کا فیصلہ انٹری لیول پر لیا جائے گا نہ کہ جیتی جانے والی رقم پر۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ کونسل فیس ویلیو پر جی ایس ٹی وصول کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔