28% tax on online gaming to be implemented : آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ یکم اکتوبر 2023 سے آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر 28 فیصدجی ایس ٹی کے فیصلے کو نافذ کیا جائے گا۔ اور اس تاریخ کے چھ ماہ بعد جی ایس ٹی کونسل لگائے گئے ٹیکس کا جائزہ لے گی۔ آج جی ایس ٹی کونسل کی 51ویں میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ نے کونسل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ دہلی، گوا، سکم نے آن لائن گیمنگ کو 28 فیصد جی ایس ٹی کے تحت لانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے بعد جی ایس ٹی کونسل کے آن لائن گیمنگ، کیسینو، ہارس ریسنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔
👉 Recommendations of 51st GST Council Meeting
👉 GST Council recommends certain amendments in CGST Act 2017 and IGST Act 2017, including amendment in Schedule III of CGST Act, 2017, to provide clarity on taxation of supplies in casinos, horse racing and online gaming
👉 GST… pic.twitter.com/iqsEBhUUoK
— Ministry of Finance (@FinMinIndia) August 2, 2023
گیار ہ جولائی 2023 کو جی ایس ٹی کونسل نے اپنی 50ویں میٹنگ میں آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز کو منظوری دی تھی ۔ آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ہارس ریسنگ میں بیٹنگ کی پوری قیمت پر 28فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد مرکز اور ریاستوں کے ٹیکس حکام نے ٹیکس کی وصولی سے متعلق قوانین کا مسودہ تیار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سنٹرل جی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز مانسون اجلاس میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ 28 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کا فیصلہ انٹری لیول پر لیا جائے گا نہ کہ جیتی جانے والی رقم پر۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ کونسل فیس ویلیو پر جی ایس ٹی وصول کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ اس سے پہلے، آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن، جس میں آن لائن گیمنگ کی معروف کمپنیاں ہیں، نے جی ایس ٹی کونسل کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔