Bharat Express

GST

دسمبر میں ای وے بل کی جنریشن میں اضافے کی توقع ہے کہ جنوری 2025 کے جی ایس ٹی ڈیٹا میں دکھائی دینے کی امید ہے، جو 1 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

یورپ میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں ابھی تک تیز نہیں ہوئی ہیں، جب کہ سروس سیکٹر دوبارہ اپنے قدم جما رہا ہے۔ ہندوستان میں چالوں کھاتے کا خسارہ (CAD) Q2FY2025 میں GDP کے 1.2 فیصد تک گر گیا، جبکہ Q2FY2024 میں GDP کا 1.3 فیصد تھا۔

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے والے جی ایس ٹی سے متعلق مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کونوکری دے ہی نہیں سکتی ہے، لیکن درخواست فارم پر جی ایس ٹی لگاکر زخموں پر نمک ضرور چھڑک رہی ہے۔

جی ایس ٹی کونسل نے پاپ کارن پر ٹیکس کے حوالے سے بھی وضاحت دی ہے۔ کیریملائزڈ پاپ کارن پر 18 فیصد ٹیکس لگے گا، جب کہ پیک شدہ اور مسالہ دار پاپ کارن پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا، اور بغیر پیک کیے ہوئے اور بغیر لیبل والے پاپ کارن پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں کو مراعات دینے اور عام لوگوں سے لوٹ مار کی یہ ایک اور مثال ہے۔

رپورٹ میں  جانکاری دی گئی ہے کہ جی او ایم نے یہ فیصلہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں لیا ہے۔ واضح رہے  کہ جی ایس ٹی کی یہ 35 فیصد شرح موجودہ چار سلیب 5، 12، 18 اور 28فیصد کے علاوہ ہوگی۔

اکتوبر میں ہندوستان کی اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی بڑھ کر 1.87 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی، جو 2017 میں جی ایس ٹی نظام کے نفاذ کے بعد سے دوسری سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں ہونے والی اس میٹنگ میں صحت اور لائف انشورنس پریمیم پر جی ایس ٹی کی  موجودہ شرح کو  18 فیصد سے کم کرنے پر وسیع پیمانے پر اتفاق کیا گیا۔

آتشی نے کہا کہ مرکز تجویز کر رہا ہے کہ چاہے وہ 5 روپے کی ادائیگی ہو یا 1500 روپے، تمام پیمنٹ گیٹ ویز پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔ ہمارے ملک کی جی ڈی پی کا 30% اور روزگار کا 62% چھوٹے کاروباروں سے آرہا ہے۔

اپنے میمورنڈم میں، ملازمین کی یونین نے کہا تھا، 'بیمہ پر جی ایس ٹی نافذ کرنا زندگی کی غیر یقینی صورتحال پر ٹیکس ہے۔ اس وجہ سے، ہمارا ماننا ہے کہ کوئی شخص اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے انشورنس پالیسی لیتا ہے، اس لیے پریمیم پر ٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔