Bharat Express

E-way bills: دسمبر میں ای وے بل دو سال میں دوسری بلند ترین سطح پر…اعداد و شمار میں ہوا اضافہ

دسمبر میں ای وے بل کی جنریشن میں اضافے کی توقع ہے کہ جنوری 2025 کے جی ایس ٹی ڈیٹا میں دکھائی دینے کی امید ہے، جو 1 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

 گڈز اینڈ سروسز ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) پورٹل کے ذریعہ  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ریاستوں کے اندر اور ریاستوں کے بیچ سامان کی نقل و حمل کے لیے کاروباروں کے ذریعے تیار کردہ ای وے بل یا الیکٹرانک پرمٹ، 24 مہینوں میں اپنی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،  جو سال در سال 17.6 فیصدسے بڑھ کر  سالانہ 112 ملین تک پہنچ گئے۔ یہ نومبر کے پانچ ماہ کی کم ترین 101.8 ملین سے نمایاں اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ مالیت کے سامان کی نقل و حرکت کے لیے ای وے بلز لازمی ہیں اور اس لیے یہ معیشت میں مانگ اور سپلائی کے رجحانات کے ابتدائی اشارے ہیں۔ یہ اکثر میکرو اکنامک اشاریوں میں تاخیر کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔

دسمبر میں ای وے بل کی جنریشن میں اضافے کی توقع ہے کہ جنوری 2025 کے جی ایس ٹی ڈیٹا میں دکھائی دینے کی امید ہے، جو 1 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ ای وے بلوں میں اضافہ اشیا کی زیادہ نقل و حرکت کی نشاندہی کرتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جیسے جیسے سہ ماہی کا اختتام قریب آتا ہے، عام طور پر فروخت میں اضافہ ہوتا ہے، جو ای وے بل کی زیادہ تعدادمیں حصہ داری میں اضافہ کرتا  ہے۔

غور طلب بات یہ  ہے کہ تہوار کے موسم کی وجہ سے اکتوبر میں ای وے بل 117.2 ملین تک پہنچ گئے تھے۔ PwC کے پارٹنر پراتیک جین نے کہا کہ جاری کردہ ای وے بلوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ایک  پوزیٹیو علامت ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دسمبر میں مانگ نومبر کے مقابلے زیادہ تھی۔ جین نے کہا، “اس کا منطقی مطلب یہ ہوگا کہ جنوری میں جی ایس ٹی  کلیکشن  میں  (دسمبر سے متعلق لین دین کے لیے) پچھلے مہینے  کے مقابلے  زیادہ ہونا چاہئے،” ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  EY انڈیا کے ٹیکس پارٹنر بپن سپرا نے کہا: “ای وے بل  کی تعداد میں اضافہ مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافے کا اشارہ ہے، جو کہ اقتصادی  سدھاراور ترقی کی علامت ہے۔ مالی سال ختم ہونے میں تین ماہ باقی ہیں، اس اضافے سے جی ڈی پی کی نمو کو دوبارہ پٹری پر لانا چاہیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ای وے بلز کی کارکردگی HSBC انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) کے برعکس ہے، جس نے دسمبر کے لیے نمو میں کمی کا اشارہ کیا، جیسا کہ S&P Global نے رپورٹ کئے گے 12 ماہ کی کم ترین  لیول 56.4 پر آ گئے۔

بھارت ایکسپریس