ہندوستانی سفارت سیما پوجانی نے یو این ایچ آر سی میں پاکستان کی سخت مذمت کی۔ (Image Source: ANI)
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آرسی) میں پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھار (Hina Rabbani Khar) نے ایک بار پھر سے ہندوستان پر جھوٹے الزام لگانے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ ان کے سبھی الزامات پر ہندوستان نے سخت جواب دیا ہے۔ ہندوستانی سفارت کار سیما پوجانی (Seema Pujani) نے پاکستان کو دہشت گردی کے موضوع پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کے کرتوں کے لئے سخت مذمت کی ہے۔
یواین ایچ آرسی (UNHRC) میں سیما پوجانی نے کہا کہ کوئی بھی مذہبی اقلیت آج پاکستان میں آزادانہ طور پر نہیں رہ سکتا ہے یا اپنے مذہب پر عمل نہیں کرسکتا ہے۔ پوری دنیا میں ہزاروں شہریوں کی موت کے لئے پاکستان کی پالیسیاں سیدھے طور پر ذمہ دار ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں جبراً لاپتہ ہونے پر پاکستان کی اپنی جانچ کمیشن کو 8,463 شکایتیں ملی ہیں۔ بلوچ لوگوں نے اس خراب پالیسی کا خمیازہ بھگتا ہے۔ طلبا، ڈاکٹروں، انجینئروں، اساتذہ اور برادی کے لیڈران کو مستقل طور پر غائب کردیا جاتا ہے۔
#WATCH | “No religious minority can freely live or practice its religion in Pakistan today…Pakistan’s policies are directly responsible for the death of thousands of civilians around the world”: India slams Pakistan on issues of religious minorities, terrorism, at UNHRC (03.03) https://t.co/1PlPckPdah pic.twitter.com/t88CMHAfU6
— ANI (@ANI) March 3, 2023
پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے پاکستان
کشمیر سے متعلق بھی ہندوستان نے پاکستان کو سخت جواب دیا ہے۔ سفارت کار سیما پوجانی نے کہا کہ مرکز کے زیر اتنظام ریاست جموں وکشمیر اور لداخ کے پورے علاقے ہندوستان کا حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پڑوسی ملک ہمیشہ سے ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے کا کام کرتا رہا ہے۔ یہ پاکستان کی غلط ترجیحات کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستانی علاقے پر غیرقانونی قبضہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India criticized Pakistan: ہندوستان نے یواین میں پاکستان کو دکھایا آئینہ، کہا-دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو جوابدہ بنایا جائے
ہندوستان نے یو این میں دہشت گردی کا موضوع اٹھایا
ہندوستان نے خاص طور پرافریقہ اورایشیائی علاقوں میں دہشت گردی کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران پاکستان پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کا دھیان کھینچتے ہوئے ان کے کرتوتوں کے لئے ذمہ دارٹھہرایا جائے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل رکن روچیرا کنبوج نے کہا، ‘دہشت گردی کا خطرہ سنگین اور حقیقی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ممالک کے درمیان تعاون کے مقصد سے بہترین کوششوں کے باوجود یہ خصوصی طور پر افریقہ اور ایشیا میں مسلسل پھیل رہا ہے’۔ روچیرا کنبوج نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے دہشت گردی مخالف دفتر کی سطح کی بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے بین الاقوامی برادری کی مسلسل اور ملٹی لیول ایکشن سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے، ان کی مدد کی جانی چاہئے جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کو ان کی کارروائیوں کا جوابدہ ہونا چاہئے۔
-بھارت ایکسپریس