Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli

وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں دو مواقع پر آر سی بی کے لیے لگاتار چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سیزن 2025 کے علاوہ انہوں نے سیزن 2016 میں بھی ایسا کیا تھا۔وراٹ کوہلی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف حالیہ میچ میں 33 گیندوں میں 62 رنز بنائے تھے۔ کوہلی CSK کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

وراٹ کوہلی ایک سیزن میں سات نصف سنچریاں بنانے کا 2016 کا ریکارڈ بھی برابر کر لیں گے۔ وراٹ  کوہلی نے آئی پی ایل 2016 کے سیزن میں سات نصف سنچریاں بنائیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ وراٹ  کے بلے سے 973 رنز آئے تھے۔

سریش رائنا نے فلمیگیان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی وہ کھلاڑی ہیں،جن کے لیے مخالف ٹیم میں میٹنگز ہوتیں تھی اور ان میٹنگز میں کھلاڑیوں سے کہا  جاتا تھا کہ 'اس کو چھیڑنا ہی نہیں ہے

انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کے ہندوستان چھوڑکرلندن شفٹ ہونے کی خبریں خوب سرخیوں میں رہیں۔ اب ایک مشہوراداکارہ کے شوہر نے ان خبروں پرمہرلگا دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وہ وجہ بھی بتا دی ہے، جس کے سبب انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی نے لندن میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ برسوں کے دوران، کوہلی اور روہت نے ہندوستان کے لیے کئی میچ جیتے ہیں اور 2013 اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں ایک ساتھ تھے، اس کے علاوہ 2024 کا مردوں کا T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک ہی وقت میں اپنے T20 کیریئر کا خاتمہ کیا۔

اس میچ سے پہلے رائل چیلنجرس نے بنگلورو نے گجرات ٹائٹنس کو تین بارہرایا تھا۔ اب اس میچ کے بعد گجرات ٹائٹنس نے اس کی برابری کرلی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کا اعدادوشمار3-3 ہوگیا ہے۔

نور احمد کی گیند پر اس شاندار اسٹمپنگ کے لئے ذمہ دار تھی۔فل سالٹ آف سائیڈ پر شاٹ مارنے کی کوشش کر رہے تھے،لیکن گیند باہر جا رہی تھی۔ اس دوران ان کا پاؤں کریز سے باہر تھا اور دھونی نے  بڑی ہوشیاری اور تحمل سے اسٹمپ کو اڑا دیا

رائل چیلنجرس بنگلورنے چنئی سپرکنگس کو 50 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل میں آرسی بی کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ چیپاک اسٹیڈیم، چنئی سپرکنگس کا گڑھ رہا ہے اور یہاں آرسی بی نے چنئی کو آخری بار 2008 میں ہرایا تھا۔

آئی پی ایل کے اوپننگ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ وراٹ کوہلی اورفل سالٹ کی شانداربلے بازی سے بنگلورونے 17 اوورمیں 175 رنوں کا ہدف حاصل کیا۔

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوئی۔ شاہ رخ خان نے تقریب کا آغاز اپنے مشہور ڈائیلاگ سے کیا (اگر آپ پٹھان کے گھر پارٹی دیتے ہیں...) اس کے بعد پہلی پرفارمنس بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال نے دی۔