Bharat Express

IPL 2024, Virat Kohli: وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2024 کے لیے واپس آئے ہندوستان ، اکے کی پیدائش کے بعدکھیلیں گے پہلا میچ

وراٹ کوہلی ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

وراٹ کوہلی ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اب وہ جلد ہی اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو جوائن کریں گے اور آئی پی ایل کے لیے پریکٹس شروع کریں گے۔ وراٹ کوہلی بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور تھے۔ لیکن اب ان کی ہندوستان واپسی کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان کی واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے چند روز قبل وراٹ کوہلی نے ہندوستانی ٹیم سے چھٹی لے لی تھی۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ وہ پہلے دو میچوں سے باہر ہو جائیں گے۔ پھر خبر آئی کہ وہ پوری سیریز سے باہر ہیں۔ اس حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں وراٹ کوہلی کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ بعد ازاں دوسرے بچے آکے کی پیدائش کی معلومات وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے شیئر کیں۔

وراٹ کوہلی کے بارے میں جو تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق وراٹ کوہلی ہندوستان آچکے ہیں اور وہ آئی پی ایل 2024 میں کھیلیں گے۔ اس کے لیے وہ اپنی ٹیم آر سی بی میں شامل ہوکر پریکٹس بھی کریں گے۔ وراٹ کوہلی  تقریباً دو ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ 17 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلا۔ اس کے بعد وہ براہ راست آئی پی ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

آرسی بی کو انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں اپنا پہلا میچ 22 مارچ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلنا ہے۔ چنئی سپر کنگز دفاعی چیمپئن ہیں۔ بیٹے اکے کی پیدائش کے بعدوراٹ کوہلی  کا یہ پہلا میچ ہوگا ۔ یہ میچ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read