Bharat Express

Anushka Sharma Welcomed Baby Boy: انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کےگھر آیا ایک ننھا  مہمان ، اداکارہ نے خود کیا ٹوئٹ 

انوشکا شرما نے پوسٹ میں لکھا- ‘خوشی اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ، ہم سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 15 فروری کو ہم نے اپنے بچے آکےاور وامیکا کے چھوٹے بھائی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا!

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کےگھر آیا ایک ننھا  مہمان ، اداکارہ نے خود کیا ٹوئٹ 

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔ اداکارہ  انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انوشکا  شرمانے خود انسٹاگرام پر یہ معلومات پوسٹ کی ہیں۔ اداکارہ  انوشکا شرما نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا ہے۔ انوشکا  شرمانے پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کیا ہے۔

انوشکا شرما نے پوسٹ میں لکھا- ‘خوشی اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ، ہم سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 15 فروری کو ہم نے اپنے بچے آکےاور وامیکا کے چھوٹے بھائی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا! ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت دور میں آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ محبت اور شکرگزاری۔

دوسری  پریگننسی کی خبریں کافی دنوں سے آرہی تھیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ کافی عرصے سے انوشکا شرما کے دوسری پریگننسی کی خبریں تھیں۔ اداکارہ کا پبلک  اپیرینس  بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آرہا تھا۔ لیکن انوشکا شرما نے اپنی پریگننسی کی خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ وہیں وراٹ کوہلی نے بھی اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی کے سابق رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کے ساتھی اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی انکشاف کیا تھا کہ یہ جوڑا اپنے دوسرے بچے کا ویلکم کرنے جا رہا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اس خبر کی تصدیق کی تھی

یوٹیوب لائیو میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا، ‘ہاں، ان کا دوسرا بچہ آنے والا ہے۔ یہ خاندانی وقت ہے اور چیزیں ان کے لیے اہم ہیں۔ تاہم بعد میں ڈی ویلیئرز نے اپنا بیان واپس لے لیا اور کہا کہ انہوں نے لائیو ویڈیو میں غلط معلومات دی تھیں۔

جوڑے نے بیٹے کا نام ‘اکے’ رکھا

اب انوشکا شرما نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں اور ان کی بیٹی وامیکا کو ایک چھوٹا بھائی ملا ہے ۔جس کا نام انہوں نے ‘اکے’ رکھا ہے۔

بھارت ایکسپریس