آئی پی ایل 2024 کا خطابی مقابلہ مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کی ٹیم کے درمیان ہوگا۔
انڈین پریمیئر لیگ 2024 (آئی پی ایل 2024) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 22 مارچ سے شروع ہو گا۔ پہلا میچ چنئی سپرکنگس اوررائل چیلنجرس بنگلورکے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات کو 21 میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے باقی میچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ آئی پی ایل جمعہ سے شروع ہوگا جبکہ ڈبل ہیڈرمیچز صرف ہفتہ اوراتوارکو کھیلے جائیں گے۔
فی الحال 22 مارچ سے 7 اپریل تک شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے دوران کل 4 ڈبل ہیڈرزہوں گے۔ اس بار دہلی کیپٹلس کی ٹیم وشاکھاپٹنم میں دو میچ کھیلے گی، جو اس کا ہوم گراؤنڈ ہوگا۔ اگرہم آئی پی ایل کے اوقات کی بات کریں توشام کے میچ 7.30 بجے شروع ہوں گے جبکہ دوپہرکے میچ 3.30 بجے شروع ہوں گے۔
🎺🎺🎺 – #IPLonJioCinema is BACK!
Which fixture are you looking forward to the most?
Catch #TATAIPL 2024 from 22nd March, streaming FREE on #JioCinema! #JioCinemaSports pic.twitter.com/YHxsy0blRh
— JioCinema (@JioCinema) February 22, 2024
ملک میں لوک سبھا کے انتخابات 2024 میں اپریل-مئی میں ہوں گے، اس لئے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے، آئی پی ایل کا مکمل شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایک بار جب لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جائے گا اور یہ واضح ہو جائے گا کہ کب اورکن علاقوں میں ووٹنگ ہو گی، باقی شیڈول کا اعلان اسی کے مطابق کیا جائے گا۔
آئی پی ایل 2024 میں کل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ فی الحال صرف 21 میچوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں کل 10 ٹیمیں ہیں، گزشتہ سیزن چنئی سپرکنگس نے جیتا تھا۔ اس بار بھی سی ایس کے کے لئے یہ سیزن خاص رہے گا، کیونکہ یہ مہندرسنگھ دھونی کا آخری آئی پی ایل ہو سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔