Bharat Express

ICC Test Rankings: یشسوی جیسوال کو لگاتار دو ڈبل سنچریوں سے ہوابڑا فائدہ ،ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی بلے باز چھائے

یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

یشسوی جیسوال کو لگاتار دو ڈبل سنچریوں سے ہوابڑا فائدہ ،ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی بلے باز چھائے

یشسوی جیسوال نے ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف لگاتار دو ڈبل سنچریاں بنانے والے جیسوال رینکنگ میں 14 درجے اوپر آگئے ہیں- جس کے ساتھ وہ 15ویں نمبر کے ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین ہندوستانی کھلاڑی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 5 میں داخل ہو گئے ہیں۔ جس میں شبمن گل، وراٹ کوہلی اور روہت شرما شامل ہیں۔
ہندوستانی بلے بازوں کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں درجہ بندی میں فائدہ

ہندوستانی بلے بازوں کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں یشسوی جیسوال نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز بنائے۔ اس کے بعد راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انہوں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 214* رنز بنائے۔ اس کے علاوہ یشسوی جیسوال نے حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھی 80 رنز کی
اننگز کھیلی تھی۔

ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی بلے باز چھائے ہوئے ہیں
ون ڈے رینکنگ میں بھارتی اوپنر شبمن گل 801 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے، رراٹ کوہلی 768 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 746 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں آگے بڑھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 728 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ وہیں ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں۔ بابر 824 ریٹنگ کے ساتھ ون ڈے میں نمبر ون بلے باز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے پاس صرف 30 دن ، 3 ارب ڈالر کا قرضہ بھی ختم، پاکستان کو تقریباً 49.5 بلین ڈالر کا قرض کرنا ہے ادا

یہ بھی پڑھیں: مشہور ماڈل تانیہ سنگھ کی خود کشی معاملے کی جانچ میں آیا آئی پی ایل کرکٹر، یہاں جانئے بڑی وجہ
ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 کی بات کریں تو

ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 893 ریٹنگ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ 818 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے، ڈیرل مچل 780 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے، بابر اعظم 768 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے جو روٹ 766 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read