Mukhtar Ansari Death Updates: مختار انصاری کی نماز جنازہ میں عوامی سیلاب نے کی شرکت، کالی باغ قبرستان میں اہل خانہ نے کیا سپرد خاک
کالی باغ قبرستان کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف خاندان کے قریبی لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےنماز جنازہ شرکت کی۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کو کالی باغ قبرستان میں آج صبح 10 بجے کیا جائے گا سپرد خاک
قافلے میں موجود مختار کے وکیل نسیم حیدر نے بتایا کہ انصاری کی لاش ان کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری، بہو نکہت انصاری اور دو کزنوں کے حوالے کر دی گئی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس اہلکاروں کی 24 گاڑیاں قافلے میں شامل ہیں اور دو گاڑیاں انصاری کے خاندان کی ہیں۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کی فطری موت یا قتل؟ سابق رکن اسمبلی کی موت پر کیوں اٹھ رہے سوالات؟
باندہ کورٹ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بھگوان داس گپتا نے مختارانصاری کی موت کی عدالتی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گریما سنگھ کو اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
Mukhtar Ansari Death: دیر رات غازی پور پہنچے گی مختار انصاری کی لاش، محمدآباد میں کل کئے جائیں گے سپرد خاک
مئوکے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت ہوگئی ہے۔ انہیں 28 مارچ کی رات باندہ میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد داخل کرایا گیا تھا، لیکن اہل خانہ نے سلو پوائزن دیئے جانے کا الزام لگایا ہے۔
Mukhtar Ansari Death: افضال انصاری نے مختار انصاری کی موت کو ’شہادت‘ قرار دیا، اہل خانہ نے اٹھایا یہ بڑا سوال
مئوکے سابق ایم ایل اے مختارانصاری کی موت سے متعلق ان کے اہل خانہ کی طرف سے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ان کے دونوں بھائی اور بیٹے کی طرف سے کئی سنگین الزام لگائے گئے ہیں۔
Mukhtar Ansari Death: مختارانصاری کی موت کے 24 گھنٹے کے اندر یوگی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ، اب ان الزامات کی ہوگی جانچ
مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی موت کی عدالتی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ایک ماہ کے اندراس معاملے کی جانچ رپورٹ جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ فیملی نے انہیں سلو پوائزن دیئے جانے کا الزام لگایا ہے۔
Viral Video: شدید گرمی میں تعینات پولیس اہلکار کو دو مسلمان لڑکوں نے پلایا پانی،وائرل ویڈیو نے جیتا لوگوں کا دل
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شدید گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تبھی دو مسلمان لڑکے پانی کی بوتل لے کر موٹر سائیکل پر آتے ہیں اور پولیس والوں کو دیتے ہیں۔ پولیس والوں کو پانی دینے کے بعد وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔
Budaun Murder Case: بدایوں قتل سانحہ کے ملزم جاوید کو عدالت نے بھیجا جیل، 14 دنوں کی حراست میں
بدایوں میں دو معصوم بچوں کے قتل کے ملزمین میں سے ایک جاوید کو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کلیدی ملزم ساجد کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔
Shaista Parveen and Zainab Fatima: عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اور دیورانی زینب فاطمہ کی تلاش کے لئے پریاگ راج میں چھاپہ ماری
لوک سبھا الیکشن کے درمیان یوپی کے پریاگ راج سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دعویٰ ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اور اشرف کی اہلیہ زینب پریاگ راج میں ہیں۔ اسی سے متعلق چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
’میں بے قصورہوں، سب میرے بھائی نے کیا… مجھے پولیس کے حوالے کردو‘، بدایوں قتل سانحہ معاملے میں دوسرے ملزم جاوید کا وائرل ویڈیو
بدایوں ڈبل قتل سانحہ میں دوسرے ملزم جاوید کو بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ بریلی میں سرینڈر کرنے کے فراق میں تھا۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزم کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ خود کو بے قصور بتا رہا ہے۔





