نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین صدیقی یوپی میں گرفتار، لگایا یہ بڑا الزام
اس سے پہلے بھی نوازالدین صدیقی کے بڑے بھائی ایازالدین صدیقی پرمذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی الزام لگ چکا ہے۔
افضال انصاری کی عرضی پر پوری نہیں ہوئی سماعت، یوپی حکومت کل عدالت میں رکھے گی اپنا موقف
غازی پور سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ میں منگل کے روز سماعت پوری نہیں ہو سکی ہے۔
زمینی تنازعہ میں شرپسندوں نے بزرگ شخص پر کیا جان لیوا حملہ، پہلے ماری گاڑی سے ٹکر، پھر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا
اہل خانہ کا الزام ہے کہ جان لیوا حملے کی تحریرکٹھورمیں دی گئی ہے، لیکن جانکاری کے مطابق، کٹھور پولیس شرپسندوں کے دباؤ میں معاملے کو حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کررہی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: سنبھل میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ، سماجوادی پارٹی کے امیدوار ضیاء الرحمٰن برق اور پولیس کے درمیان ہوئی بحث
لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں سنبھل سیٹ پر ہو رہی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے لیڈران کی پولیس سے بحث ہوئی ہے۔ ضیاء الرحمٰن برق کا الزام ہے کہ پولیس نے بی ایل او کے بستے چھینے تاکہ ووٹ فیصد نہ بڑھ سکے۔
Lok Sabha Election 2024: فرضی سی بی آئی انسپکٹر بن کر ہاپوڑ ووٹنگ سینٹر کی جانچ کرنے پہنچا شخص، پولیس نے اس بڑی غلطی پر کرلیا گرفتار
Lok Sabha Election 2024: پولیس نے شخص کے پاس سے کئی آئی کارڈ برآمد کئے ہیں۔ تووہیں اس کی کاربھی ضبط کرلی ہے اورآگے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔
Mukhtar Ansari Death Case: مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، والد کی قبر پر پڑھ سکیں گے فاتحہ
سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کو تین دنوں کے لئے راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختارانصاری کی قبرپر فاتحہ پڑھنے کی اجازت دی۔
Lok Sabha Election 2024: بھیم آرچمی چیف چندرشیکھر آزاد پر ملک میں سب سے زیادہ مقدمے ہیں درج، اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف
اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، یوپی کی نگینہ سیٹ پرآزاد سماج پارٹی کے امیدوارچندرشیکھرآزاد عرف راون پرپورے ملک میں سب سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔
’مختار کے بال اور ناخن، کہانی تو اب شروع ہوئی…‘ رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے کیوں کہی یہ بڑی بات
مختارانصاری کی موت پران کے بھائی اورغازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ نہ سوچے کہ مختارکی موت سے کہانی ختم ہوگئی ہے۔ بلکہ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے۔
Mukhtar Ansari Death: شیر کو پنجرے میں قید کر کے دھوکے سے مار ڈالا… مختار کی موت پر یوپی پولیس کانسٹیبل نے لگایا واٹس ایپ اسٹیٹس
گزشتہ ہفتے کے روز مختار انصاری کو غازی پور ضلع کے محمد آباد میں واقع ان کے آبائی گھر کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں ان کے والدین کی قبریں پہلے سے موجود ہیں۔ مختار انصاری کے جنازے میں ہزاروں لوگ جمع تھے۔ کئی ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کے دل میں ملا پیلا حصہ، بھائی نے کھائی زہر کا ثبوت دینے کی قسم
مختار انصاری جو قتل سمیت کئی مقدمات میں سزا یافتہ تھے، باندہ جیل میں بند تھے۔ جمعرات کو وہ ہائی سکیورٹی سیل میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔





