Bharat Express DD Free Dish

UP Police

یہ ایف آئی آر ہاتھرس کے سکندراراؤ تھانے میں 2 جولائی 2024 کو رات تقریباً 10:18 بجے درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر برجیش پانڈے نامی شخص نے درج کرائی ہے۔ چیف سیوادار دیو پرکاش، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ہاتھرس کے سکندراراؤ کے داماد پورہ میں رہتا ہے۔

حادثے کے بعد جس بابا کا سراغ نہیں مل سکا وہ مین پوری پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابا نارائن ساکار وشواہری کے نام سے مشہور مین پوری کے ایک آشرم میں موجود ہے۔ بابا مین پوری میں واقع رام کٹیر چیریٹیبل ٹرسٹ میں موجود ہے۔

گوتم بدھ نگر کے جیور پولیس اسٹیشن کے بس اسٹینڈ کے قریب ایس ٹی ایف ٹیم نے پیپر لیک کرنے والے گروہ کے سرغنہ روی اتری نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اتر پردیش میں بقرعید کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھے جا رہے ہیں۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے تمام بڑے شہروں میں پولیس چوکس ہے۔ لکھنؤ میں، افسران نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ گشت کیا اور شہر کے حساس علاقوں کا جائزہ لیا۔

اسی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ براہ کرم ایک ہفتے کے اندر اس ہیڈکوارٹر کو آؤٹ سورسنگ کے ذریعے خدمات لینے کے بارے میں اپنی آراء فراہم کریں، تاکہ یوپی حکومت کو آگاہ کیا جاسکے۔

آگ منگل کی رات 8.30 بجے لگی۔ ابتدائی طور پر گاؤں والوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ تنگ گلی کی وجہ سے فائر فائٹر کو بھی پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

یوپی کے بریلی میں ایک شخص نے پولیس سے انصاف کی گہارلگائی ہے۔ شخص کا الزام ہے کہ اس کی اہلیہ کے بہنوئی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ شوہر کو چھوڑ کر بہنوئی کے ساتھ رہنے لگی ہے۔ اتنا ہی نہیں اپنے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ وارانسی پولیس جہاں انہوں نے معاملہ  درج کیا تھا، جیل میں بند رکن اسمبلی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہی تھی۔ خود کو آگ لگانے سے پہلے خاتون اور اس کے دوست نے فیس بک پر لائیو ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو میں انہوں  نے یوپی پولیس پر ایم پی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے جیل سے باہرآنے کے بعد کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر سبھی مقدمے جھوٹے اور فرضی لکھے گئے۔

میرٹھ شہرسے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رفیق انصاری کوعدالت نے کئی سال پرانے ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی وہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔