Bharat Express DD Free Dish

UP Police

بدایوں دوہرے قتل سانحہ میں ملزم ساجد کے انکاؤنٹر پر پولیس کی تھیوری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ دراصل، پولیس کہہ رہی ہے کہ ساجد بھیڑ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا تھا، جبکہ متاثرہ اہل خانہ اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساجد کو پولیس کو سونپ دیا تھا۔

واضح رہے کہ قتل کا کلیدی ملزم ساجد کوانکاؤنٹرمیں مار گرائے جانے کے بعد پولیس دوسرے ملزم جاوید کی تلاش کر رہی تھی۔ جاوید کی تلاش میں بدایوں پولیس نے گزشتہ رات کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران جاوید کے والد اورچچا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

بدایوں کی اس درندگی سے ونود کمارکے گھرمیں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کی ماں سنگیتا کا روروکربرا حال ہے۔  وہ دہاڑیں مارمارکررورہی ہیں۔ وہ تصویریں ہرکوئی نہیں د یکھ سکتا ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں مہلوک کی فیملی سے ملنے پہنچ رہے ہیں اورلوگ تسلی دے رہے ہیں۔

رضوان ظہیرتقریباً دو سال یوپی کے للت پورجیل میں بند ہیں۔ پہلے وہ بلرام پور کے ضلع جیل میں بند تھے۔ بعد میں انہیں للت پورکے جیل میں بھیج دیا تھا۔

گھر والوں کے مطابق ملزمہ پوجا ذہنی طور پر پریشان ہے اور وہ واردات کے بعد گھر سے بھاگ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

یوپی کے بدایوں میں دو معصوم کے قتل کا الزام لگا ہے۔ اس کے بعد فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ لوگوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اورآگ زنی کی ہے۔ علاقے میں ماحول کشیدہ ہے۔

سیفئی میڈیکل کالج کی ایک نرسنگ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں پولیس نے اس کے پڑوسی سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پریاگ راج کے نینی کوتوالی علاقے کے گنگوتری نگر میں واقع آدرش انٹر کالج میں دو نوجوانوں نے پرنسپل پر بم سے حملہ کر کے سنسنی پیدا کر دی۔ اس بم دھماکے سے کالج میں موجود طلباء بھی خوفزدہ ہوگئے، بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

راشٹریہ سوشت سماج پارٹی کے قومی صدر سوامی پرساد موریہ پر سون بھدر ضلع کے مانچی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر سی اے اے سے متعلق نفرت آمیز بیان، مذہبی جذبات اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

ایک دیہاتی دوسرے سے پوچھتے ہیںکہ اتر پردیش کسے کہتے ہیں؟ سوال پوچھنے پر بہت دلچسپ جوابات ملتے ہیں۔ دوسرے دیہاتی کا کہنا ہے کہ جس ریاست میں امتحان سے پہلے جواب معلوم ہو جائے وہ اتر پردیش کہلاتی ہے