Kanpur Rape Case: کانپور میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا معاملہ، خودکشی کرنے والی لڑکی کے باپ نے بھی کرلی خودکشی، پرینکا گاندھی نے کہہ دی بڑی بات
پولیس نے 48 سالہ ٹھیکیدار رام روپ نشاد، اس کے 18 سالہ بیٹے راجو اور 19 ساک کے بھتیجے سنجے کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں ہمیر پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اس نے بتایا تھا کہ دونوں نابالغ لڑکیاں لاپتہ ہو گئی تھیں اور کئی گھنٹوں کے بعد ان کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
CM Yogi Adityanath Death Threat: یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اُرانے کی ملی دھمکی،فون آتے ہی کنٹرول روم میں افراتفری بڑھ گئی
آپ کو بتا دیں کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے مارنے کی دھمکی دینے والے اس معاملے میں اب تک سینٹرل زون کے مہانگر کوتوالی میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ادھم سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔دھمکی دینے والے تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔
4 students died in accident in UP: یوپی کے شاہجہاں پور میں بورڈ کا امتحان دینے جا رہے 4 طلبہ کی حادثے میں موت، 6 زخمی
کمار نے بتایا کہ انوراگ کشواہا (15)، انوراگ سریواستو (14)، پرتشٹھا مشرا (15) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ موہانی موریہ (16) کو میڈیکل کالج پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔
UP Police Paper Leak Case: یوپی پولیس امتحان پیپر لیک معاملے میں ایس ٹی ایف نے ملزم نیرج یادو کو کیا گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری
17 اور 18 فروری کو ہونے والے اس امتحان کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ امتحانی مراکز میں الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے بلوٹوتھ یا دیگر الیکٹرانک آلات میں خلل ڈالنے کے لیے جیمرز بھی لگائے تھے۔
Kasganj Road Accident: یوپی کے کاس گنج میں دردناک حادثہ، عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر-ٹرالی تالاب میں گرگئی، 15 افراد ہلاک، مہلوکین میں بچے بھی شامل
تالاب میں ٹریکٹر-ٹرالی کے پلٹنے سے تقریباً 15 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں تالاب سے اسپتال تک لاشوں کا انبارلگ گیا۔ قریب ہی واقع پٹیالی کے طبی مرکز یعنی اسپتال پرتالاب سے نکالے گئے لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ وہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق، عقیدت مند ایٹہ ضلع کے کہا گاؤں کے باشندے بتائے جا رہے ہیں۔
UP Police Paper Leak Case: بورڈ نے پیپر لیک کیس میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، یہاں جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
یوپی پولیس بھرتی امتحان کے دن، سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا گیا تھا کہ پیپر لیک ہو گیا ہے۔ ٹویٹر پر بحث کے بعد کمیشن پیپر لیک کی جعلی خبروں پر حرکت میں آگیا ہے۔ امتحان کے آخری دن پیپر لیک معاملے میں 93 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Maulana Tauqeer Raza Khan Jail Bharo Andolan: مولانا توقیر رضا خان بریلی میں گرفتاری دینے کے لئے نکلے، کہا- ہندوستان کو نہیں بگڑنے دیں گے، پولیس میں مچ گئی کھلبلی
یوپی پولیس نے مولانا توقیر رضا خان کے جیل بھرو آندولن کوپولیس نے روک دیا ہے۔ انہیں اسلامیہ انٹرکالج کی طرف نہیں جانے دیا گیا۔ اس کے بعد مولانا توقیر رضا خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زیادتی اور ظلم دیکھا، ہمارے لوگوں کو زبردستی روکا گیا۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔
Delhi Farmer Protest: کسانوں کے مطالبات تسلیم، دھرنا ختم، دہلی-نوئیڈا بارڈر پر اب بھی لگا ہے جام
پارلیمنٹ مارچ پر نکلے کسانوں کا احتجاج ختم ہوگیا ہے۔ کسان نوئیڈا ایکسپریس وے سے ہٹ رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک ہائی پاورکمیٹی بنائی جائے گی، جو ہماری پریشانیوں کو حل کرے گی۔
Farmer Protest: ابھی تک نوئیڈا کی سڑکوں پر نہیں پہنچے کسان، پولیس کی سختی سے زبردست ٹریفک جام، مسافر پریشان
ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کے ساتھ بھاری سیکورٹی فورسز کو پہلے ہی تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی-ہریانہ اور دہلی-اتر پردیش کو جوڑنے والے سرحدی علاقوں پر بیریکیڈ لگائے گئے ہیں۔
Bareilly Fire Incident: بریلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندہ جل کر ہلاک، دروازہ باہر سے بند تھا، پولیس تفتیش میں مصروف
پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اجے گپتا عرف ٹنکل پیشے سے حلوائی کا کام کرتا تھا اور وہ تین سال سے فرید پور کے محلہ فرخ پور میں ایک رشتہ دار کے مکان میں کرائے پر اپنی فیملی کے ساتھ رہتا تھا۔ ہفتہ کی رات سب ایک ہی کمرے میں سوئے تھے۔





