Bharat Express

Saif Ali Khan Case: سیف علی خان معاملے میں پکڑا گیا غلط چور؟ ملزم کے باپ کا بڑا دعویٰ،فنگرپرنٹ کو ثبوت بنائے گی پولیس

سیف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ حملے میں پانچ  بار  زخمی ہوئے ہیں۔  ان کی پیٹھ کے بائیں جانب 0.5سے 1 سینٹی میٹر چوٹ،  بائیں کلائی پر 5 سے 10 سینٹی میٹر  چوٹ،  گردن کے دائیں طرف 10 سے 15 سینٹی میٹر،  دائیں کندھے پر 3 سے 5 سینٹی میٹر  چوٹ دکھائی گئی ہے۔  اس کے علاوہ سیف کی کہنی پر 5 سینٹی میٹر کا زخم ہے۔  

سیف علی خان

سیف علی خان پر ہوئے حملہ معاملے میں اب ایک نیا موڑ سامنے آ گیاہے ۔ ملزم شریفل کے باپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج میں نظر آنے  والا شخص اس کا بیٹا نہیں ہے۔ سیف علی خان پر ہوئے حملہ معاملےمیں کیس میں ہر دن کچھ نئے اپڈیٹ سامنت آرہے ہیں۔ منگل کے روز سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔ سیف علی خان کی لیلاوتی اسپتال سے میڈیکل رپورٹ بھی آ گئی ہے ۔ سیف پر حملہ کرنے والے شریف الاسلام شہزاد کو  پولیس گرفتار کر چکی ہے ، اب اس کیس میں بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے کہ ملزم  کے باپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھنے والا شخص اس کا بیٹا نہیں ہے۔

فنگرپرنٹ کو ثبوت بنائے گی پولیس

سیف علی خان کیس میں ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ فنگر پرنٹس کو ثبوت کے طور پر رکھا جائے گا۔  فرانزک جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزم  کے فنگر پرنٹس سیف پر حملہ کرنے والے شہزاد کے انگلیوں کے نشانات ، سیف کے بیٹے جہانگیر کے کمرے کے دروازے،  باتھ روم کے دروازے اور پائپ لائن سے ملے فنگرپرنٹس سے میل کھاتے ہیں۔  پولیس کو شہزاد کا بنگلہ دیشی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی ملا ہے۔

  ملزم کے باپ نے کیا ہے یہ دعویٰ

رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے  والے  ملزم  شریف الاسلام کے باپ نے کہا ، ’’سی سی ٹی وی میں جو کچھ نظر آرہا ہے اس کے مطابق میرا بیٹا کبھی اپنے بال لمبے نہیں رکھتا۔  مجھے لگتا ہے کہ میرے بیٹے کو پھنسایا جا رہا ہے۔  وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر ہندوستان آیا اور اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ  بنگلہ دیش میں سیاسی بے چینی لیکن اس سے  پہلے وہ جہاں کام کرتا تھا وہاں اسے تنخواہ بھی  ملتی تھی اور اس کا  مالک  اسے انعام بھی دیتا تھا۔

سیف کی میڈیکل رپورٹ

سیف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ حملے میں پانچ  بار  زخمی ہوئے ہیں۔  ان کی پیٹھ کے بائیں جانب 0.5سے 1 سینٹی میٹر چوٹ،  بائیں کلائی پر 5 سے 10 سینٹی میٹر  چوٹ،  گردن کے دائیں طرف 10 سے 15 سینٹی میٹر،  دائیں کندھے پر 3 سے 5 سینٹی میٹر  چوٹ دکھائی گئی ہے۔  اس کے علاوہ سیف کی کہنی پر 5 سینٹی میٹر کا زخم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read