Bharat Express

Saif Ali Khan

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پرحملہ معاملے میں ہر روز نئے اپڈیٹ آرہے ہیں۔ اب ملزم کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس اس معاملے میں ایک اور ملزم کی تلاش میں مغربی بنگال پہنچ گئی ہے۔ پولیس جہانگیر شیخ کو تلاش کر رہی ہے، جس نے ملزم کو سم کارڈ دیا تھا۔

ٹی ایم سی پر حملہ کرتے ہوئے نروپم نے مزید کہا، 'ترنمول کانگریس کے لوگ اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مغربی بنگال میں دراندازی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

فقیر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں لمبے بالوں والے ملزم کی تصویریں اس کے بیٹے کی عام شکل سے میل نہیں کھاتیں۔ فقیر نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں جو دکھایا گیا ہے، میرا بیٹاکبھی اپنے بال لمبے نہیں رکھتا، مجھے لگتا ہے کہ میرے بیٹے کو پھنسایا جا جا رہا ہے۔

سیف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ حملے میں پانچ  بار  زخمی ہوئے ہیں۔  ان کی پیٹھ کے بائیں جانب 0.5سے 1 سینٹی میٹر چوٹ،  بائیں کلائی پر 5 سے 10 سینٹی میٹر  چوٹ،  گردن کے دائیں طرف 10 سے 15 سینٹی میٹر،  دائیں کندھے پر 3 سے 5 سینٹی میٹر  چوٹ دکھائی گئی ہے۔  اس کے علاوہ سیف کی کہنی پر 5 سینٹی میٹر کا زخم ہے۔  

سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اداکار کی سیکورٹی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہم ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔ ممبئی اور مہاراشٹر کو محفوظ رکھنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سیف علی خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اداکار کے گھر کے فلور ڈکٹ کو جالی سے پیک کر دیا گیا ہے۔ جس عمارت میں سیف اور کرینہ اپنے بچوں جیہ اور تیمور کے ساتھ رہتے ہیں، اس کی 12ویں منزل کے تمام اے سی ڈکٹ ایریاز کو جالی دار اسکرین سے سیل کر دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ آج زخمی ہونے کے چھ دن بعد وہ اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ سیف کو 15 جنوری کی رات چاقو کے حملے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کے گھر میں گھسنے والے نے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ ملزم نے اداکار پر چھ بار حملہ کیا تھا۔ تب سے سیف ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں۔

ایل جی  کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ  کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔