Bharat Express

Saif Ali Khan

ڈرائیور نے کہاکہ 'اسپتال پہنچنے کے بعد سیف نے وہاں کے عملے سے کہا کہ میں سیف علی خان ہوں۔ جلدی سے اسٹریچر لاؤ۔اس کے بعد اسٹریچر پر انہیں لے جایا گیا۔یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر میں آدھی رات کو نامعلوم شخص داخل ہواتھا۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان پرجمعرات کو چاقو سے حملہ کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔ اسی درمیان سیف علی خان کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج اور دیگر سراغ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آور نے فرار ہونے سے پہلے اپنے کپڑے تبدیل کیے ہوں گے۔

آخر میں کرینہ نے لکھا، 'براہ کرم ہمیں کچھ اسپیس دیں تاکہ ہمارا خاندان اس سے باہر آکر ان تمام چیزوں کو سمجھ سکے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ ہمیں سمجھ رہے ہیں اور اس حساس وقت میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور خان

سیف علی خان پرحملہ کرنے والے کی پہلی تصویرسامنے آگئی ہے۔ ایک شخص گزشتہ رات ان کے گھرمیں گھس گیا تھا۔ اس نے سیف علی خان پر چاقو سے 6 حملے کئے تھے، جس کے بعد سیف علی خان کواسپتال لے جایا گیا تھا۔ لیلاوتی اسپتال میں ان کی سرجری ہوئی۔

اداکار سیف علی خان پر حملہ ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر صبح 2.30 بجے کے قریب ہوا۔ سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے ایک آفیشل بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف علی خان سرجری سے باہر آ چکے ہیں اور اب خطرے سے باہر ہیں

ممبئی کے جوائنٹ سی پی لاء اینڈ آرڈر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیف کو کل رات علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، اور مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی پی باندرہ ڈویژن نے اداکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ممبئی پولیس کے مطابق جب نامعلوم شخص سیف کے گھر میں داخل ہوا تو اس نے ان کے ہاؤس ہیلپر سے جھگڑنا شروع کردیا۔ سیف علی خان نے مداخلت کرکے نامعلوم شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے سیف علی خان پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد سیف علی خان زخمی ہو گئے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراوراداکارسیف علی خان کے بیٹے تیمور کے نام سے متعلق کافی تنازعہ ہوا تھا۔ تب جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیارکر رکھی تھی، لیکن سالوں بعد کرینہ کپورنے اس پرردعمل ظاہرکیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں 10 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ کپور خاندان نے وزیر اعظم کو راج کپور فلم فیسٹیول میں مدعو کرنے کے لیے ایک ملاقات کا منصوبہ بنایا۔